Type to search

ٹی وی اور فلم

’رات کا نشہ’ گانے پر کرینہ کپور نے کیا زبردست ڈانس

رات کا نشہ

ممبئی/11جولائی(اردوپوسٹ) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ڈانس انڈیا ڈانس شو میں رات کا نشہ گانے پر زبردست ڈانس کیا۔

کرینہ کپور سوشل میڈیا پر ایکٹیو نہیں رہتی ہے لیکن انکی فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ہمشیہ دھمال مچاتی ہے۔

انگریزی میڈیم کی شوٹنگ میں لگی کرینہ کاایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اس ویڈیو کو کرینہ کپور نے فین پیج نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

جس میں انکا ڈانس اور انکی ادائیں دیکھنے لائق ہے۔ کرینہ کایہ ویڈیو ڈانس انڈیا ڈانس 7 شو کا ہے۔ حالانکہ اب کرینہ نے بطور جج شو چھوڑ دیا ہے۔

لیکن انکا یہ ویڈیو سرخیاں بٹورنے کے لیے کافی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کچھ دیر پہلے ہی آئے اس ویڈیو کو قریب 3 لاکھ سے بھی زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئے اس ویڈیو میں کرینہ کپور ڈانس انڈیا ڈانس کے ایکس کنٹیسٹنٹ کے ساتھ اپنے ہی سپر ہٹ گانے رات کا نشہ پر ڈانس کررہی ہے۔

ویڈیو میں کرینہ کپور کے ڈانس اسٹیپس اور انکے ایکسپریشن تعریف کے قابل ہے۔اسکے علاوہ ویڈیو میں بلو گلٹری ڈریس پہنے نظر آرہی کرینہ کپور کا لک بھی کافی زبردست لگ رہا ہے۔

کرینہ کپور کا یہ ڈانس دیکھ کر وہاں موجود جج نے بھی انکی خوب تعریف کی۔بالی ووڈ لیجنڈ عمران خان کوینہ کپور کے ساتھ اہم کردار میں دیکھا جائے گا.

ڈینش ویژن کی سماعت کے تحت، فلم ‘انگریزی میڈیم’ میڈوم فلموں کے بینر کے تحت بنائی گئی ہے. اس فلم کے علاوہ، کرنینا کپور جلد ہی اکشے کمار کی ‘اچھی خبر’ میں بھی دیکھیئے جائیں گے.

Tags:

You Might also Like