Type to search

بین الاقوامی

ایئر کینڈا کی فلائٹ کی ہونولولو میں ایمرجنسی لینڈنگ، 25 زخمی

ہونولولو/12جولائی (اردوپوسٹ) ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ میں مجبورا ہونولولو میں لینڈ کرانا پڑا۔ سڈنی سے ٹورنٹو وینکور کے راستے آسٹریلیا کے سڈنی شہر جارہی رہی فلائٹ 33 کو خراب موسم کی وجہ سے ہونولولو جانا پڑا۔

کینڈا کی مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران کم سے کم 25 مسافروں کو معملولی زخم آئے ہیں۔ واقع کے تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔

Canadian Media: Air Canada flight 33 from Toronto to Sydney, Australia, via Vancouver has landed in Honolulu after being diverted, reportedly due to severe turbulence. At least 25 people suffered minor injuries. More details awaited. pic.twitter.com/Rkqbnpd6bt

— ANI (@ANI) July 11, 2019

سی ٹی وی نیوز کے مطابق یہ جہاز وینکور سے سڈنی کے لیے روانہ ہوا تھا تبھی جمعہ کی صبح جہاز کو خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاز جیسے ہی آگے بڑھا موسم اور خراب ہوتا گیا۔ جہاز کو بچاؤ کے لیے ہونولولو ایئرپورٹ پر اترنا پڑا۔

ایئرکینڈا کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیقی کی ہے کہ تقریبا 35 شہریوں کو لینڈنگ کے دوران معمولی چوٹ آئی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کچھ مسافروں کے سر اور گلے میں چوٹ لگی ہے۔

بوئینگ 777 اور میں 15 عملے سمیت قریب 269 مسافر تھے۔ یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ مسافروں نے ٹھیک سے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔