Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ بلدیاتی انتخابات : 80 فیصد ووٹنگ

حیدرآباد،22جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میونسپل انتخابات میں ووٹنگ پر امن رہا- 120 میونسپل (بلدیات) اور 9 کارپوریشنوں کے لیے انتخابات ہوئے، ریاست میں 80 فیصد سے بھی زیادہ ووٹنگ ہوئی-پولنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوئی- شام 5 بجے تک قطار میں کھڑے لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا- سب سے زیادہ ووٹنگ عادل آباد میں 85.5 فیصد ہوئی جبکہ نظام پیٹ میں سب سے کم ووٹنگ کا فیصد 26.08 رہا-

بلدی انتخابات کے لیے 44 ہزار سے عملے کی خدمات الیکشن کمیشن حاصل کی۔ اس بلدی انتخابات میں 53،55،000 سے زائد رائے دہندے سے استفادہ کریں گے۔جس میں 120 بلدیات کے 40،40،582 اور 9 میونسپل کارپوریشن کے 13،15،360 رائے دہندے شامل ہے۔

الیکشن سے قبل ریاستی الیکشن کمشن کے کمشنر ناگی ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ 2،647 بلدی وارڈس اور 382 میونسپل کارپوریشنوں کے ڈیویژنس میں رائے دہی ہوئی۔ قبل ازیں 80 وارڈس اور 3 بلدی ڈیویژنس میں امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آگیا۔2647 بلدی وارڈس کے لیے 11179 امیدوار مقابلے میں ہے۔جبکہ 382 ڈیویژنس کے لیے 1747 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔
اس انتخابات میں ٹی آر ایس کے 2972، کانگریس سے 2616 ، بی جے پی سے 2313 ، مجلس اتحاد المسلمین سے 276 ، سی پی آئی سے 117، سی پی ایم سے 163 ، تلگو دیشم سے 347 اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے 3750 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔
120بلدیات میں 6188 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشنوں میں 1773 مراکز بنائے گئے۔

جنوری کی 25 کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، سنگاریڈی پرانے بس اسٹانڈ کے قریب پولنگ بوتھ پر ایک مردہ شخص کا ووٹ ڈالنے پر کانگریس رہنماؤں نے احتجاج کیا، اس پر ٹی آر ایس اور کانگریس رہنماؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی-
نظام آباد میں پولنگ بوتھ کو لیکر کئی ڈویژنوں میں ٹی آر ایس اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان بحث ہوئی، اس دوران تناؤ پیدا ہوا، پولیس نے کچھ رہنماؤں کو گرفتار کیا-
نظام آباد کے 41 ویں ڈیویژن میں تناؤ بنا رہا، بی جے پی ایم اروند اور پولیس کے درمیان تنازعہ ہوا، ایم پی نے الزام لگایا کہ پولیس لوگوں کو بری طرح سے پیٹ رہی ہے

 بلدی انتخابات میں بوگس ووٹنگ کو روکنے کے لئے ”فیس ریگنیشن“ (چہرہ شناسی) کے ایپ کا استعمال کیا گیا۔ حیدرآباد میں کوم پلی بلدیہ کے حدود میں 10مراکز رائے دہی میں تجربات کی بنیاد پر اس استفادہ کیاگیا جس کے لئے ان 10مراکز رائے دہی میں خصوصی اسپیشل پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ۔ بتادیں کہ ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ایپ کا استعمال کیاگیا۔

Tags:

You Might also Like