Type to search

ٹیکنالوجی

ون پلس 7 ڈسے سستا ہے نیا آئی فون ، مارچ میں ہوسکتا ہے لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،22جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپیل آئی فون کو پریمیم اور مہنگے اسمارٹ فون کے طور پر جانا جاا ہے۔ مہنگی قیمت کی وجہ سے آئی فون خریدنا سب کے بس کی بات نہیں۔ حالانکہ اب اپنے پورٹ فولیو میں ایک سستے آئی فون کو ایڈ کرنے والی ہے۔ تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ یوزرس استعمال کرسکیں۔خبر ہے کہ کمپنی جلد ہی اس سستے آئی فون کو لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ کچھ رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ آئی فون ون پلس 7ٹی سے بھی سستا ہوگا۔

کچھ دن پہلے آئے لیک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کمپنی اسے آئی فون ایس ای 2 کے نام سے لانچ کرئے گی۔ لیکن اب اس بات کی بحث زوروں پر ہے کہ اپیل کا نیا اور سستا اسمارٹ فون آئی فون 9 سے نام سے پیش کیا جائے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ آئی فون 9 سال 2017 میں لانچ ہوئے آئی فون 8 سے متاثر ہوگا۔ حالانکہ اس میں سب سے شاندار بات یہ ہے کہ لیٹیسٹ آئی فون 11 والے  اجزاء(کمپونینٹس) کے ساتھ آئے گا۔

آئی فون 9 میں آئی فون 11 والا ہی اے 13 بایونک چپ سیٹ دیا جائے گا۔ فون میں دیئے جانے والے دیگر فیچرس کی بات کریں تو اس میں ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن کے ساتھ 4.7 انچ کا ڈسپلے دیا جاسکتا ہے۔ فوٹوگرافی کے لیے فون کے ریئر میں 12 میگا پکسل کا ایک کیمرہ لگا ہوگا۔ فون کی بیٹری آئی فون 11 والی ہوگی جو وائرلیس چارجینگ کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔

اپیل آئی فون 9 کب ک لانچ ہوگا اس بارے میں پکے طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ، لیکن امید کی جارہی ہے کہ یہ مارچ 2020 سے پہلے مارکیٹ میں دستک دے گا۔

Tags:

You Might also Like