Type to search

تلنگانہ

بلدیہ انتخابات میں بیشتر مقامات پر ہوگی ٹی آر ایس کی کامیابی : کے ٹی آر

حیدرآباد،یکم جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے کارگذار پارٹی صدر کے ٹی راما راؤ نے دعوی کیا ہے کہ آنے والے بلدی کے انتخابات میں بیشتر سیٹوں پر ٹی آر ایس کی جیت ہوگی۔

کے ٹی آر نے چہارشنبہ کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سال 2020 ٹی آر ایس کے لیے شاندار شروعات دے گا۔ 2020 کو ٹی آر ایس کا سال بتاتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ دہائی کے سی آر کے قیادت والا تلنگانہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ انتخابات میں دیگر پارٹیوں کے مقابلے ٹی آر ایس سب سے آگے ہے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ سنکراتی کے بعد سبھی ڈسٹرک ہیڈکوارٹرز میں پارٹی بھونوں میں سے زیادہ تر کا افتتاح سی ایم کے سی آر کریں گے۔

بونس بھی لے سکتے ہیں آرٹی سی ملازمین
آرٹی سی ملازمین کا ذکر کرتے ہوئے وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ لگتا ہے مستقبل قریب میں آر ٹی سی ملازمین کے بونس لینے کا دن آسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں بحث کا موضوع بنے این پی آر، این سی آر پر ریاستی حکومت جلد ہی ایک فیصلہ لے گی۔ حیدرآباد میں سی اے اے کے لیے مخالف ریالیاں ہوئی ہے۔ لیکن کانگریس کا یہ حوالہ دے کر حکومت کے خلاف اینٹی پروپیگنڈا کرنا ٹھیک نہیں ہے کہ انہیں ریلی کے لیے پولیس نے اجازت نہیں دی تھی۔ چھتیس گڑھ، مہاراشٹرا، کرناٹک، آندھراپردیش کےساتھ تلنگانہ کے بہتر تعلقات ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ آندھرا کے لوگ ٹویٹر پر آندھرا میں بھی ٹی آر ایس کی مانگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو نظرانداز کیا جاسکتا ہے، تلنگانہ میں بی جے پی کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انکے بچپن میں بی جے پی کی حالت جو تھی آج بھی وہی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

Tags:

You Might also Like