Type to search

قومی

سی اے اے: اویسی نے امیت شاہ کو کیا چیلنج، کہا- ممتا اور اکھلیش سے کیوں، مجھے سے بحث کرو

اے آئی ایم آئی ایم کے سبراہ اور ایم پی اسدالدین اویسی نے وزیرداخلہ امیت شاہ کو سی اے اے اور قومی شہرتی رجسٹر( این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) پر بحث کا چیلنج دیا ہے- امیت شاہ نے لکھنؤ میں اپوزیشن کے رہنماؤں راہل گاندھی ، ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو کو بحث کا چیلنج دیا تھا-
اویسی نے کہا کہ انکے ساتھ بحث کیوں؟ میرے ساتھ بحث کرو، منگل کو کریم نگر میں ایک جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی اے اے ، این آر سی اور پی این آر پر بحث کرنے کے لیے تیار ہے- اویسی نے کہا کہ آپ کو میرے ساتھ بحث کرنی چاہیئے- میں یہاں ہوں، میرے ساتھ بحث کیوں نہیں کرتے؟
انہو ںنے امیت شاہ کو چینلج دیتے ہوئے کہا کہ بحث داڑھی والے آدمی کے ساتھ ہونی چاہیئے، میں انکے ساتھ سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی پر بحث کرسکتا ہوں، شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ملک کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لکھنؤ میں ایک ریلی کو خطاب کیا تھا-
انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ جسے احتجاج کرنا ہو کرے لیکن یہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا کیونکہ یہ قانون شہریت لینے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا ہے- اپنی تقریر میں انہوں نے ایس پی اور کانگریس پر خاص طور پر تنقید کی- انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو اور راہول گاندھی ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے شہریت قانون کی مخالفت کررہے ہیں-
انہوں نے ممتا بنرجی اور مایاوتی پر بھی تنقید کی- امیت شاہ نے کہا کہ راہل بابا اور اکھلیش بابا سن لو، آپ کو بی جے پی کی جتنی بھی تنقید کرنی ہے کرو، مودی کی جتنی بھی تنقید کرنی ہے کرو، پر ملک کے خلاف تنقید کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا،
امیت شاہ نے کا کہ نریندر مودی سی اے اے لیکر آئے ہیں، کانگریس، ممتا بنرجی، اکھلیش یادو اور کیجروال سبھی اس بل کے خلاف افواہ پھیلا رہے ہیں، اس بل کو لوک سبھا میں میں نے پیش کیا، میں مخالفین سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اس بل پر عوامی فارم سے بحث کرلو، یہ اگر کسی بھی شخص کی شہریت لے سکتا ہے تو اسے ثابت کرکے دیکھاؤ

Tags:

You Might also Like