Type to search

تلنگانہ

دبیر پورہ ڈیویژن میں 27.6 فیصد رائے دہی

حیدرآباد،23جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ڈیویژن دبیر پورہ میں 22جنوری کوئے ضمنی انتخابات ہوئے۔ یہاں صبح 7 بجے سے شام بجے تک پرامن رائے دہی ہوئی جسکا فیصد 27.6 رہا۔ صبح میں ووٹنگ کا فیصد کافی سست رہا۔ بعد دوپہر ووٹنگ کا فیصد بڑھا۔

بتادیں کہ دبیرپورہ ضمنی انتخابات کے لیے مجلس اتحادالمسلمین کے کارپوریٹر جناب سید ریاض الحسن آفندی کو رکن کونسل بنائے جانے کےباعث انہوں نے اس بلدی ڈیویژن سے استعفی دے دیا تھا۔ جس کے باعث اس حلقہ میں آج ضمنی انتخاب کی رائے دہی ہوئی۔ مجلس کی جانب سے میر باسط علی امیدوار ہے۔ کئی ووٹرس نے فہرست میں نام نہ ہونے کی شکایت کی۔ اور پولنگ بوتھ بھی بدل دیئے گئے۔ دبیر پورہ ڈیویژن میں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔ دبیر پورہ ڈیویژن میں 18 مقامات پر 66 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے۔

Tags:

You Might also Like