Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ : بلدی انتخابات کا شیڈول جاری،22جنوری کو رائے دہی

حیدرآباد،24ڈسمبر(اردو وسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں بلدی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے رائے دہی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ جسکے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا۔ جاری شیڈول کے مطابق 7 جنوری کو بلدی انتخابی علامیہ جاری کیا جائے گا۔ 8 جنوری سے پرچہ نامزدگی قبول کی جائے گی۔ 10 جنوری کی شام تک پرچہ نامزدگی قبول ہوگی۔ 11 جنوری کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 14 جنوری کی دوپہر 3 بجے ہوگی۔ اور 22 جنوری کی صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اور 25 جنوری کی صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اور اسی دن نتائج بھی آئیں گے۔

بتادیں کہ ریاست کے 121 بلدیات اور 10 میونسپل کارپوریشنوں میں یہ انتخابات ہونے والے ہیں۔

Tags:

You Might also Like