Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ پریتی مکھندھن فلم کناپا میں وشنو کے مقابل

اداکارہ پریتی مکھندھن

فلمی ڈسک، 14 ڈسمبر (اردو پوسٹ) منچو وشنو ایک زبردست عقیدت پر مبنی فلم بنا رہے ہیں۔ جسکا ٹائٹل “کناپا” ہے۔ فلم کی شوٹنگ نیوزی لینڈ میں جاری ہے۔ آخر کار وشنو کے لیے خاتون جوڑی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

 

 

ٹائیگر ناگیشور راؤ کی پہلی پسند نوپور سنون سمجھا جاتا تھا۔ تاہم، ایک نئی خاتون کو مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔

 

 

تیلگو فلم کناپا میں وشنو منچو کے ساتھ ڈانسر اور اداکارہ پریتی مکھندھن نظر آئیں گی۔

 

 

 

کافی تلاش کے بعد میکرز نے اداکارہ پریتی مکھندھن کو اس کی اداکاری کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے طے کیا۔ فلم کنپا میں موہن لال اور پربھاس بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

 

 

 

اس فلم کی ہدایات مکیش کمار سنگھ کررہے ہیں، جسے منچو وشنو پروڈیوس کررہے ہیں۔

 

 

فلم کناپا تیلگو زبان کی فنٹی ڈرامہ فلم ہے جسے مکیش کمار سنگھ ڈائریکٹ کررہے ہیں-

 

 

فلم کناپا کی اسٹوری پی. گوپالا کرشنا، جی. ناگیشورا راؤ ، ایشور ریڈی اور تھوٹا پرساد کی ہے-

 

 

یہ فلم موہن بابو نے اپنی کمپنیوں اے وی اے انٹرٹینمنٹ اور 24 فریمز فیکٹری کے ذریعے تیار کی۔

 

 

فلم کناپا میں وشنو منچو بطور کناپا کا کردار نبھا رہے ہیں- انکے علاوہ فلم میں موہن لال (کیمیو کردار میں)، پربھاس بطور لارڈ شیوا (کیمیو رول)، موہن بابو ، آر سرتھ کمار ، برہمانندم ، مادھو ، ایشوریہ بھاسکرن جیسے نام شامل ہے-

 

 

 

کون ہے وشنو منچو
منچو وشنو وردھن بابو کی پیدائش 23 نومبر 1982 کو مدراس، تامل ناڈو میں ہوئی- وشنو ایک اداکارہ اور پروڈیوسر ہے، وشنو اپنے فلموں کے لیے مشہور ہے-

وشنو منچو نے سال 1985 کی فلم راگیلی گنڈیلومیں ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی ، سال 2003 میں انہوں نے تیلگو ایکشن فلم وشنو میں کام کیا اور انہیں فلم فیئر بہترین میل ڈیبیو کا ایوارڈ جیتا تھا۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like