Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ یوکتی تھریجا فلم مارکو میں آئیں گی نظر

فلمی ڈسک، 2 جون (اردو پوسٹ) عمران ہاشمی کے ساتھ ٹی-سیریز کے گانے لوٹ گئے میں اپنی اداکاری سے مشہور ہوئی اداکارہ یوکتی تھریجا ملیالم سینما میں ڈیبیو کرنے والی ہے-

 

 

اداکارہ یوکتی تھریجا کو فلم ‘مارکو’ میں ایک اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے جس میں اننی مکندن نے کام کررہے ہیں- فلم ‘مارکو’ کے میکرس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے اس کی تصدیق کی ہے۔

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں، انہوں نے کہا، “ویلکم آن بورڈ”-

 

 

اداکارہ نے تیلگو فلموں ‘رنگابلی’ اور ‘کے جے کیو’ میں بھی کام کیا ہے۔

 

حنیف عدینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘مارکو’ کو ایک ایکشن انٹرٹینر کہا جاتا ہے۔ ایکٹر اننی مکندن آنے والی فلم میں مارکو میں گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 

بتادیں کہ اداکارہ یوکتی تھریجہ نے صرف 20 سال کی عمر میں بڑا مقام حاصل کرکے اپنی الگ پہچان بنائی ہے-

 

 

 

یوکتی تھریجا نے ایم ٹی وی کے شو سپراسٹار آف دی ایئر میں پانچواں مقام حاصل کیا، یہ شو سال 2019 میں ٹیلی کاسٹ ہوا تھا-

 

 

 

 

یوکتی کو آٹھویں جماعت سے ہی فلموں اور اداکاری کا شوق تھا، اس وقت وہ یوٹیوب اور انٹرنیٹ کے ذریعے کوریوگرافی اور اداکاری دیکھتی تھیں۔

 

 

 

 

 

اداکارہ یوکتی تھریجا نے سال 2021 میں عمران ہاشمی کے ساتھ لوٹ گئے گانے کے ساتھ  بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا- اس گانے میں بھی وہ دلہن کے روپ میں نظر آئی- اس گانے کے بعد یوکتی کو کئی آفرز مل چکے ہیں۔

 

 

 

یوکتی نے ریالٹی شو ‘سپر ماڈل آف دی ایئر’ میں حصہ لیا تھا۔ وہ یہ شو نہیں جیت سکی لیکن انہوں نے سب کا دل ضرور جیت لیا۔

 

 

 

یوکتی تھریجا کی پیدائش 5 جنوری 2001 میں ہریانہ میں پروین تھریجہ اور ریٹا تھریجا کے گھر ہوئی- وہ پیشہ سے ایک اداکارہ اور ماڈل ہے، یوکتی ، ایم ٹی وی سپر ماڈل آف دی ایئر 2019 میں چوتھے نمبر پر تھیں۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *