Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ چندریکا روی امریکی ریڈیو شو کی کریں گی میزبانی

ساؤتھ اداکارہ چندریکا روی امریکی ٹاک شو میں

ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون


فلمی ڈسک، 6 جون (اردو پوسٹ) تامل، تیلگو اور انگریزی فلموں میں کام کرچکی ہند نژاد اداکارہ و ماڈل چندریکا روی جلد ہی ایک امریکی ٹاک شو میں نظر آئیں گی۔ وہ ‘دی چندریکا روی شو’ نامی ایک امریکی ٹاک شو کی میزبانی کریں گی۔

 

 

اس شو میں وہ مداحوں کے ساتھ اپنے تجربات اور جدوجہد شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ ان کی جدوجہد سے متاثر ہو کر روکس ایونیو ریڈیو کے بانی سیمی چند نے انہیں یہ موقع فراہم کیا ہے۔

 

 

 

 

شو کے ساتھ اپنے تجربے کے بارے میں، چندریکا نے کہا، “یہ ایک بہت اچھا تجربہ رہا، لیکن یہ تھوڑا دباؤ والا بھی تھا۔ میرے سالوں کی اداکاری کے مقابلے میں کیمرے کے پیچھے رہنا ایک نیا تجربہ ہے- لوگ مجھے اصل فارم میں دیکھ پائیں گے-

 

بتادیں کہ چندریکا نے تامل، تیلگو اور انگریزی فلموں میں کام کیا ہے- چندریکا ارتو ارائیل مراتو کوتھو ، ویرا سمہا ریڈی جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہے-

 

 

 

 

اس شو کو لیکر اداکارہ کافی پرجوش ہے- وہ شو کے ہر پہلو کو وہ گہرائی سے دیکھ رہی ہے- انہوں نے کہا، میں پچھلے کچھ سالوں سے اپنے ٹاک شو پر کام کررہی ہوں-

 

 

 

 

چندریکا روی کا شو ہر جمعرات کو صبح 7:30 بجے آئی ہارٹ ریڈیو اور روکس ریڈیو پر نشر ہوگا۔ اس کی مکمل قسط ہر جمعہ کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی جائے گی۔

 

 

 

 

چندریکا لمبے وقت سے اس شو میں کام کرنے کی امید کررہی تھی اور اب آخر کار مجھے کامیابی مل گئی ہے-

 

 

 

 

 

 

 

چندریکا روی اس شو کی کو-پروڈیوسر بھی ہیں۔ یہ شو امریکہ کے سب سے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک آئی ہارٹ ریڈیو پر نشر کیا جائے گا- اس شو نے انہیں امریکہ میں ریڈیو شو ہوسٹ کرنے والی پہلی ہند نژاد خاتون بنا دیا ہے-

 

 

امریکہ میں ریڈیو شو کی میزبانی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بننے پر، وہ مسکراتے ہوئے چندریکا کہتی ہیں، “میں شاید پہلی ہوں، لیکن میں آخری نہیں ہوں گی۔

میں اس شو کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔ یہ پہلا شو ہے جہاں میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر سکوں گی۔

آسٹریلیا کے ملبورن میں 5 اپریل 1989 میں روی سریدھرن اور ملیکا روی کے گھر پیدا ہوئی ماڈل و اداکارہ چندریکا روی ایک آسٹریلوی اداکارہ ہے- انہوں نے سال 2018 میں تمل فلم ارتو ارائیل مراتو کوتھو میں کام کیا-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *