Type to search

ٹی وی اور فلم

کنڑ اداکارہ اشیکا رنگناتھ کا ٹالی ووڈ فلم مس یو میں اہم کردار

اشیکا رنگناتھ

فلمی ڈسک، 9 جون (اردو پوسٹ) کنڑ اداکارہ اشیکا رنگناتھ ان دنوں اپنی فلم مس یو کو لیکر کافی مصروف ہے، فلم میں ایکٹر سدھارتھ لیڈ رول میں ہے-

 

 

 

ناگارجنا کی ہٹ فلم ناسامی رنگا سے تیلگو سینما میں شہرت حاصل کرنے کے بعد انہیں تیلگو فلم انڈسٹری میں ایک اور رول ملا ہے-

 

 

 

 

بتادیں کہ ساؤتھ اداکارہ اشیکا رنگناتھ نے حال ہی میں ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ٹالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا-

 

 

 

 

این راج شیکھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سدھارتھ لیڈ رول میں ہے-

 

 

ڈائریکٹر لوکیش کناگراج اور اداکار آر مادھاون اور شیوکارتھیکین نے ایکس پر فلم سے ایکٹر سدھارتھ کی پہلی جھلک شیئر کی۔

 

وہیں اداکارہ اشیکا رنگناتھ نے بھی انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا –

مس یو ♥️

اس دل دہلا دینے والی اسپیشل فلم کا کتنا خوبصورت ٹائٹل ہے 🤍

میں بہت خوش ہوں اور اس خوبصورت کہانی کا حصہ بن کر خاص محسوس کر رہی ہوں۔

مجھے اس کا حصہ بنانے کے لیے میرے ڈائریکٹر

 @nrajasekar_dir اور @7_miles_per_second @cvsmathew کا شکریہ!

 

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ پلم پروجیکٹ میں کردار کو لیکر خبر شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم مس یو کا پہلا لک پوسٹر شیئر کیا۔

 

 

 

 

 

اشیکا رنگناتھ کی پیدائش 5 اگسٹ 1996 کو کنڑ خاندان میں رنگناتھ اور سودھا رنگناتھ کے ہاں ضلع ہاسن میں ہوئی- انکی بڑی بہن انوشا رنگناتھ بھی ایک اداکارہ ہے-

 

 

اشیکا ایک اداکارہ ہے، جو کنڑ اور تیلگو زبان کی فلموں میں نظر آتی ہیں۔  انہیں سال 2016 کی کنڑ فلم کریزی بوائے میں نبھائے لیڈ رول سے جانا جاتا ہے-

 

 

اداکارہ اشیکا رنگناتھ نے کئی کنڑ فلموں کے علاوہ چند تمل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا،

 

 

سال 2016 میں کریزی بوائے، 2017 میں ماس لیڈر، مولوگو ناگے، 2018 میں راجو کنڑا میڈیم، رامبو 2 ، جیسی فلمیں شامل ہے-

 

 

اداکارہ اشیکا جلد ہی میگا اسٹار چرنجیوی کی آنے والی فلم ‘وشامبھارا’ میں بھی ایک کردار کرتے نظر آئیں گی-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *