Type to search

ٹی وی اور فلم

لوگ سانولے رنگ پر کستے تھے طنز، اب ایکٹینگ ڈیبیو کرنے جارہی ہے اپوروا سونی

فلمی ڈسک،7 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے شہروں میں بڑے خواب نہیں پنپتے، جو بھی یہ کہتا ہے اسکا تعارف اپوروا سونی سے نہیں ہوا ہوگا، راجستھان میں پیدا ہوئی اپوروا جب جئے پور کالج میں پڑھنے آئی تو ماڈلنگ کی دنیا سے جوڑ گئی، جہاں راجستھان میں لوگ انے سانولے رنگ پر انہیں طنز کستے تھے، وہیں دہلی میں انہیں اسکے لیے تعریف ملی-

اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے اپوروا کہتی ہے ، میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے ماڈلنگ کرنے کا موقع ملے گا، دہلی آنے کے بعد مجھے ایجنسی، ماڈلنگ کوآرڈینیٹر اور ڈیزائنرز نے نوٹس کیا، انہیں میرا رنگ اور چہرے کے فیچرس متاثر کن لگے اور مجھے فوری کام ملتا رہا-

2014 میں مجھے مس جئے پور خطاب سے نوازا گیا اور اسی سال میں نے مس راجستھان کا بھی ٹائٹل جیتا، بتادیں کہ اپوروا ایم ٹی وی انڈیاز نکسٹ ٹاپ ماڈل سیزن 3 میں مدمقابل رہ چکی ہے- ابھی ممبئی میں ایکٹینگ کی دنیا میں پیر جمانے کی کوشش جاری ہے-

اپوروا نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں اپلاوس انٹرٹینمنٹ کی ویب سیریز اندیکھی میں کام کیا ہے، وہ جلد ہی پریمیم اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی، بالی ووڈ میں کام کرنے کا خواب تو ہر کسی کا ہوتا ہے ، اگر فلموں میں اچھا کام ملتا تومیں ضرور اپنی قسمت آزمانا چاہوں گی-

Tags: