Type to search

ٹی وی اور فلم

سریش اوبرائے برتھ ڈے اسپیشل: زبردست آواز اور سپورٹنگ رول سے پہچان بنائی

سریش اوبرائے

فلمی ڈسک،17ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں اپنے وقت کے مشہور ایکٹر سریش اوبرائے نے اپنی زبردست ایکٹینگ سے انڈسٹری میں جگہ بنائی۔ اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے کئی قسم کے کردار نبھائے۔ انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ کئی دوسری زبانوں کی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ انہیں سال 1987 میں بہترین معاون اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ مل چکا ہے-

سریش اوبرائے کی پیدائش 17 ڈسمبر 1946 کو برٹش انڈیا کے بلوچستان کے صبہ کوئٹہ میں ہوئی- وہ ایک اداکار اور سیاستدان ہیں۔ وہ بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کے والد ہیں۔ انکی اہلیہ کا نام یشودھرا اوبرائے ہے۔ انکے بیٹے ویویک اوبرائے ہیں جو بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر ہیں اور میگھنا اوبرائے ایک سنگر ہیں-

انکے بھائی کرشنا اوبرائے اور جگموہن اوبرائے ہیں- سریش کے والد ا نام آنند سوروپ اوبرائے اور والدہ کا نام کرتار دیوی ہے،

انہوں نے حیدرآباد کے سینٹ جارج گرامر اسکول میں تعلیم حاصل کی، اور کھیلوں میں سرگرم رہے، سریش ٹینس اور تیراکی چیمپئن تھے، بعد میں بوائے اسکاؤٹ کے طور پر پریسیڈنٹ ایوارڈ جیتا۔

والد کے انتقال کے بعد وہ اسکول سے باہر ہوگئے، اور اپنے بھائیوں کے ساتھ فارمیسی چین چلایا، سریش اوبرائے اردو ، پشتو ، ہندی ، پنجابی ، انگریزی ، تمل اور تیلگو زبان میں روانی رکھتے ہیں۔

سریش اوبرائے بالی ووڈ کا ایک ایسا نام ہے جو فلموں میں چھوٹے رول نبھائے یا بڑے، انکی زبردست آواز ہیرو پر بھاری پڑ جاتی تھی۔

انہوں نے کیرئیر کی شروعات ریڈیو شو، ماڈلنگ سے کی پھر فلموں کی طرف رخ کیا- سریش 1980 اور 1990 کے دہائی کے مشہور ایکٹر ہیں-

سال 1970 کی دہائی کے شروعات میں ایکٹینگ میں دلچسپی اور اچھی آواز کی وجہ سے سریش نے ریڈیو شوز اور اسٹیج ڈراموں میں حصہ لیا-

سریش اوبرائے نے ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا، انکی ملاقات یشودھرا سے ملاقات ہوئی اور 1974 میں مدراس میں شادی کی-

شادی کے تین سال بعد سال 1977 میں ، سریش اوبرائے کا فلمی کیریئر فلم جیون مکت سے شروع ہوا۔ اسکے بعد انہوں نے فلم سرکشا، کرتویے، اور کالا پتھر میں کام کیا۔ سریش نے سال 1980 میں فلم ’ایک بار پھر’ میں بطور لیڈ کام کیا، لیکن انکی یہ فلم لوگوں کو زیادہ پسند نہیں آئی۔

سریش اوبرائے نے اپنے فلمی کیریئر میں زیادہ تر فلموں میں پولیس انسپکٹر یا آرمی آفیسر کے رول میں دیکھائی دیئے۔ سال 1993 میں انہوں نے فلم ‘گردش’ میں انسپکٹر سینی اور ‘گیم’ میں انسپکٹر پوار کا کردار ادا کیا۔

اس کے بعد انہوں نے فلم ‘وجئے پتھ’ میں انسپکٹر راجیش سکسینا اور ‘قسمت’ میں اے سی پی آنند اور فلم ‘دلبر’ میں ڈی سی پی سریدھر اتمارام ورما کا کردار ادا کیا۔

سال 1977 کے آخر میں انہوں نے فلم جیون مکت سے ڈیبیو کیا، اور سال 1980 میں آئی فلم ایک بار پھر، میں لیڈ رول میں نظر آئے- مگر فلم کمرشل طور پر کامیاب نہیں رہی-

انہوں نے 1980 میں آئی فلم “پھر وہی رات” میں پولیس انسپکٹر شرما کے معاون کردار ادا کیا- اس فلم میں راجیش کھنہ مرکزی رول میں تھے-

سریش اوبرائے کو کامیابی اور پہچان سال 1981 میں ریلیز ہوئی فلم لاوارث سے ملی۔ اس فلم میں سریش کی شاندار ایکٹینگ کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے بہترین معاون اداکار کے لیے نامزدگی ملی۔

سال 2004 میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں پرائمری ممبر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔

سریش اوبرائے نے ٹی وی شو دھڑکن اور کشمیر اور جینا اسی کا نام ہے میں کام کیا ہے-

سال 1987 میں فلم مرچ مسالہ کے لیے بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ جیتا،

اور سال 1985 میں انہیں فلم ’گھر ایک مندر‘ کے لئے ایک بار پھر فلم فیئر کے بہترین معاون اداکار کے لئے نامزد کیا گیا۔

سال 2000 سے پہلے سریش اوبرائے ہر سال 5 فلمیں دیتے تھے۔ قریب 150 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے سریش نے سال 2009 سے فلموں سے دوری بنالی ہے۔

سال 2009 میں انہوں نے فلم ورلڈ کپ میں کام کیا تھا۔ اسکے بعد سال 2013 میں ایک کنڑ فلم بھی کی تھی اسکے بعد سے وہ فلموں سے دور ہے۔