Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی نے لانچ کیا ایم آئی ٹی وی اسٹک، فل۔ایچ ڈی ویڈیو اسٹریمنگ سپورٹ

ایم آئی ٹی وی اسٹک

ٹیکنالوجی ڈسک،16جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی ٹیک کمپنی کفایتی اسمارٹ فونس بنانے کے لیے جانی جاتی ہے۔ ژیوامی نے کئی الیکٹرانک آلات پیش کیے ہیں۔ ایسے میں ژیوامی نے چہارشنبہ کو گلوبل ایکوسسٹم پروڈکٹ لانچ ایونٹ کے دوران ایم آئی ٹی وی اسٹک سے پردہ اٹھا لیا ہے۔ ایمیزون فائر ٹی وی اسٹک کی طرح می ٹی وی اسٹک پورٹیبل اسٹریمنگ ڈیوائس ہے۔ جو آپ کے ٹی وی میں ایچ ڈی ایم آئی پورٹ کے ذریعہ کنیکٹ ہوتا ہے۔ می ٹی وی اسٹک کے ساتھ یوزرس نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم، ڈزنی ہاٹ اسٹار + جیسے کئی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی فلمیں اور شوز اسٹریم کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ ڈیوائس بلٹ۔ان گوگل اسسٹنٹ اور کروم کاسٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اسکے ساتھ آپ کو بلوٹوتھ ریموٹ کنٹرول بھی ملے گا۔

 

ایم آئی ٹی وی اسٹک کے فیچرس اور اسپیسیفکیشن

نیا می ٹی وی اسٹک ڈیزائن کے معاملے میں کافی حد تک ایمیزون فائر ٹی وی اسٹک کی طرح ہی لگتا ہے۔ یہ بلیک کلر ویرینٹ میں آتا ہے اور می ٹی وی اسٹک کے ریموٹ کنٹرول میں بھی یہی کلر آپشن دیا گیا ہے۔

ژیوامی کا یہ پورٹیبل اسٹریمنگ ڈیوائس کواڈ۔کور سی پی یو سے لیس ہے۔ اور اس میں 1جی بی ریم اور 8جی بی انٹرنل اسٹوریج دی گئی ہے۔ یہ اینڈروئیڈ ٹی وی آپریٹینگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔ جسکے ساتھ کوئی می ٹی وی پیچ لیول نہیں ہے۔ اسکے علاوہ می ٹی وی اسٹک ڈوبلی آوڈیو اور ڈی ٹی ایس ساؤنڈ فارمیٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

 

اس میں آپ کو فل-ایچ ڈی (1،080-1،920 پکسلز) ریزولوشن ملے گا۔ پورٹیبل اسٹریمنگ اسٹک پری۔انسٹال نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم ایپ کے ساتھ آتا ہے۔ اسے می ٹی وی اسٹک ریموٹ پر بٹن کو پریس کرکے راست رسائی کی جاسکتی ہے۔

اسکے ساتھ ہی وائس کمانڈ کے لیے ریموٹ کنٹرول پر گوگل اسسٹنٹ کو بٹن بھی دیا گیا ہے۔ جیسا کہ ہم نے بتایا، جیسا کہ ہم نے بتایا، نئے می ٹی وی اسٹک بلٹ ان کروم کاسٹ کے ساتھ آیا ہے۔ جسکی مدد سے یوزرس اپنے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کو سیدھے ٹی وی اسکرین سے کنیکٹ کرسکتے ہیں۔ اور فوٹو، ویڈیو اور فلم کا مزہ ٹی وی اسکرین پر لے سکتے ہیں۔

 

ایم آئی ٹی وی اسٹک کی قیمت

می ٹی وی اسٹک کی گلوبل قیمت یورو 39.99 (تقریبا 3400 روپے ) ہے۔ جو اسکے سنگل 1080پی ویرینٹ کی قیمت ہے۔ فی الحال چینی ٹیک کمپنی نے اس ڈیوائس کی دستیابی کو لیکر کوئی معلومات عوامی نہیں دی ہے۔
اسکے علاوہ ژیوامی نے ایم آئی ٹی وی اسٹک کی ہندوستان میں لانچینگ کو لیکر بھی کوئی معلومات صاف نہیں کی۔ امید ہے کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں کمپنی اس سے متعلق ذیادہ معلومات کا خلاصہ کرسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like