Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی نے لانچ کی نئی ہائپر چارج ٹیکنالوجی ، 8 منٹ میں ہوگا فل چارج

ہائپر چارج ٹیکنالوجی

120 واٹ وائرلیس چارجنگ کے ساتھ فون 15 منٹ میں مکمل چارج ہوجائے گا۔-
– 80 واٹ وائرلیس چارجینگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فون 19 میں چارج ہوتا ہے-
– ژیوامی نے پچھلے سال اکتوبر میں 80 واٹ وائرلیس چارجینگ صلاحیت لانچ کی تھی-


ٹیکنالوجی ڈسک، 31 مئی (اردو پوسٹ / ذرائع) ژیوامی نے 120 واٹ فاسٹ چارجینگ کے ساتھ اپنا پہلا فون ژیوامی ایم آئی 10 الٹر ہینڈ سیٹ لانچ کیا ہے-

اگر آپ کو بھی اسمارٹ فون کو بار بار چارج کرنا پڑتا ہے اورفون کے چارج ہونے میں کافی وقت لگتا ہے تو آپ کے لیے خوشخبری ہے-

دراصل چین کی مقبول اسمارٹ فون کمپنی ژیوامی آج اپنی نئی چارجینگ تکنیک سے پردہ اٹھایا-
اس تکنیک کی مدد سے آنے والے فون کی بیٹری نہ صرف زبردست ہوگی بلکہ بہت ہی کم وقت میں فون کو فل چارج بھی کردے گی-

 

ژیوامی نے 200واٹ ہائپر چارج فاسٹ چارجینگ تکنیک پیش کی ہے جو 8 منٹ سے بھی کم وقت میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کو پوری چارج کرنے کا دعوی کرتی ہے-

اب کمپنی لیٹسٹ ہائپر چارج فاسٹ چارجینگ سلوشن ٹیکنالوجی کا خلاصہ کردیا ہے- ژیوامی کی نئی 200 واٹ وائرڈ چارجینگ کو لیکر دعوی ہے کہ اسمارٹ فون صرف 8 منٹ میں ہی فل چارج ہوجائے گا-

اسکے ساتھ ہی کمپنی نے 120 واٹ وائرلیس چارجینگ ٹیکنالوجی بھی پیش کیا جو صرف 15 منٹ میں فون کو فل چارج کرسکتی ہے-

ژیوامی نے اعلان کیا تھا کہ ایم آئی 10 الٹرا میں 120 واٹ چارجینگ صلاحیت کے ساتھ 4500ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی تھی-

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ایم آئی 10 الٹر صرف 23 منٹ میں ہی فل چارج ہوسکتا ہے-

لیکن بات کریں ژیوامی کی 200 واٹ ہائپر چارج ٹیکنالوجی کی تو کمپنی کی طرف سے جاری ویڈیو میں 200 واٹ چارجینگ سلوشن کے ذریعہ ژیوامی کی بیٹری صرف 3 منٹ میں ہی 4000ایم اے ایچ بیٹری کو 50 فیصدی چارج کردیتا ہے- وہیں 100 فیصدی بیٹری چارج ہونے میں 8 منٹ لگتے ہیں-

بات کریں نئی 120 واٹ وائرلیس چارجینگ کی تو کمپنی کا دعوی ہے کہ 4000ایم اے ایچ بیٹری

1 منٹ میں 10 فیصد ، 7 منٹ میں 50 فیصد صرف 15 منٹ میں 100 فیصد چارج ہوجائے گی- 120 واٹ وائرڈ اور 120 واٹ وائرلیس ہائپر چارج سلوشن کو ژیوامی ایم آئی 11 پرو کے کسٹم بلڈ ورژن کو پاور دیتے دیکھا جاسکتا ہے-

– 120 واٹ وائرلیس ہائپرچارج کو کمپنی کی 80 واٹ وائرلیس چارجنگ کے اپ گریڈ کے طور پر لانچ کیا گیا ہے-

کمپنی نے پچھلے سال اکتوبر میں 80 واٹ وائرلیس چارجینگ ٹیکنالوجی لانچ کی تھی- 80 واٹ وائرلیس چارجینگ ٹیکنالوجی سے صرف 19 منٹ میں ہی 4000ایم اے ایچ بیٹری فل چارج ہوجاتی ہے-

Tags:

You Might also Like