Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو کے فاصلاتی کورسیس کے امتحانات آخر کب؟

MANUU

حیدرآباد، 28 جولائی : شیخ الجامعہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نےحال ہی منعقدہ ریجنل ڈائرکٹرس کے ورکشاپ سے مخاطب ہوکر کہا کہ روایتی اور فاصلاتی دونوں طرز تعلیم میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن جناب کو یہ پتہ نہیں کہ ان کی یونیورسٹی کے فاصلاتی طرز تعلیم میں حد درجہ بد نظمی پائی جاتی ہے اور کوئی اس کو نظم میں لانے کی کوشش کرنے والا عہدیدار وہاں موجود نہیں ہے۔

 

 

 

جی ہاں!ہم طلبہ و طالبات نے تعلیمی سال2020ء میں دو سالہ پی جی کورس میں داخلہ لیا تھا اور اس وقت پر اسپکٹس میں اس بات کی صراحت کی گئی کہ کورس دوسالہ ہے۔ لیکن شومئی قسمت کہ 2020ء میں داخلہ لینے کے بعد سال اول کے سالانہ امتحانات متعدد مرتبہ نمائندگیوں اور یاد دہانیوں کے بعد خدا خدا کرکے 2022ء جولائی میں منعقد ہوئے (جب کہ 2022 ء میںسال دوم کے امتحانات منعقد ہونے تھے) اور کورس کی تکمیل ہوجانی چاہیے تھی۔امتحانات کے انعقاد کے بعد نتائج جاری ہوئے جس میں سے مفوضہ کام کے نمبرات غائب تھے۔اب تین سال کا طویل عرصہ ہونے کو ہے اور امتحانات کو لے کر کوئی اعلان ہے نا اعلامیہ۔

 

 

 

یہ بات ہمارے لیے باعث حیرت ہے کہ اسی تعلیمی سال دیگر جامعات سے فاصلاتی طرز پر داخلہ لیے طلباء و طالبات نے اپنا کورس مکمل کرلیا ہے۔اور مختلف ملازمتوں کے قسمت آزمائی کررہے ہیں اور ایک ہم ہیں کہ امتحانات اور یونیورسٹی کو تکتے رہتے ہیں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے ذمہ داروں اور کنٹرولر امتحانات کی لاپرواہی اور بدنظمی کی وجہ سے ہزاروں طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہوگیا اور وہ کئی ایک ملازمتوں سے متعلق امتحانات دینے اور انٹرویو میں شرکت سے قاصر رہے۔ پتہ نہیں یونیورسٹی کب صحیح رُخ پر کام کرے گی ۔


منجانب
        طلباء و طالبات
(تحریر منجانب طلباء و طالبات پی جی کورسیس سال 2020ء)

نوٹ: یہ خبر طلباء کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعہ موصول ہوئی۔

Tags:

You Might also Like