Type to search

تعلیم اور ملازمت

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کےتمام کورسیس کے امتحانات ملتوی کرنے طلبہ و طالبات کی اپیل

حیدرآباد، 13 جولائی (راست) ملک بھر میں جاری بارش کے قہر اور چند ایک صوبوں میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر طلبہ و طالبات نے وائس چانسلر ‘ کنٹرولر ‘ رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے اس بات کی درخواست کی ہے کہ وہ فاصلاتی تعلیم کے امتحانات ملتوی فرمائیں۔

واضح ہو کہ اس مرتبہ ممتاز کالج اسٹڈی سنٹر کی برخاستگی کے بعد یہاں کے طلبہ کو اردو یونیورسٹی میں امتحان میں شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے صوبہ آندھرا اور تلنگانہ کے کئی اضلاع زیر آب ہیں او ر شہر تک آمد و رفت کا بھی نظام متاثر ہے ایسے میں خاتون طالبات کا سفر کرنا اوریونیورسٹی پہنچ کر امتحان میں شرکت دشوار کن مرحلہ ہے۔

قومی یونیورسٹی کے امتحانات کے انعقاد کی بات اگر کی جائے تو کئی ایک صوبوں میں بھی صورتحال یہی ہے اور وہاں کے طلبہ نے بھی ارباب مجاز سے اس بابت غور کرنے اور امتحانات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہاں اس بات کا ذکر بھی بے جا نا ہوگا کہ ایمسیٹ امتحان اور ساتاواہنا یونیورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
فقط طلبہ و طالبات


 نوٹ:- اس خبر کو خبر طلبا نے اردو پوسٹ کے ایڈیٹر ایوب خان کو سوشل میڈیا کے ذریعہ روانہ کی ہے- جسے بنا کسی رد وبدل کے ساتھ شائع کیا گیا ہے-