Type to search

بزنس

جیو بھارت موبائل میں 10 کروڑ نئے صارفین کو جوڑنے  کی صلاحیت ۔ بوفا سیکورٹیز

جیو بھارت وی2

 2G• فیچر فون  صارفین کو ہوگی 26% تک کی بچت ۔ جیفریز
• ایئر ٹیل اور ووڈا فون۔ آئیڈیا کے 2 جی صارفین ہوسکتے ہیں شفٹ


نئی دہلی، 27 جولائی۔ 2023 (پریس نوٹ) ریلائنس جیو کا نیا جیو بھارت موبائل اگلے دو سے تین سالوں میں 10  کروڑ سے زیادہ نئے صارفین کا اضافہ کر سکتا ہے۔ اس بات کا انکشاف معروف بروکریج ہاؤس بوفا سیکیورٹیز (BoFA Securities) کی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اگر جیو بھارت فون کی پیداوار کو مارکیٹ کی مانگ کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے تو ریلائنس کا جیو بھارت فون دوسری کمپنیوں کے 2جی فیچر فون صارفین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ یہ  ایئر ٹیل  اور ووڈافون آئیڈیا کو اپنے 2جی صارفین کو بچانے کی پوری کوشش کرنے پر مجبور کرے گا۔

بوفاسیکیورٹیز کے مطابق، 2 جی اور فیچر  فون کے  صارفین کیلئے جیو بھارت  فون  ایک پرکشش پیکیج کے ساتھ آرہا ہے۔ 999 روپے کی قیمت کا  جیو بھارت فون مبینہ طور پر مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر فیچر فون سے سستا ہے۔ نیز، یہ لامحدود مفت وائس کالنگ کے ساتھ پیش کی جارہی ہے جو 2جی صارفین کو راغب کرے گی۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت میں تقریباً 250 ملین 2جی صارفین ہیں اور ان میں سے تقریباً 13  کروڑ بھارتی ایئرٹیل سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان 13  کروڑ صارفین میں سے تقریباً 10کروڑ ایسے صارفین ہیں جو ایئرٹیل کو وائس کالنگ یعنی موبائل پر بات کرنے کے لیے ادائیگی کرتے ہیں۔ لامحدود مفت وائس کالنگ پیکج کے ساتھ آنے والا جیو بھارت   فیچر فون ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کے 2جی کسٹمر بیس میں ایک بڑی سیندھ لگائے گا۔

ایک  دیگر بروکریج ہاؤس، جیفریز نے اپنی رپورٹ میں رائے دی ہے کہ جیو بھارت موبائل فیچر فون استعمال کرنے والوں کو اپنے موبائل کے اخراجات (ڈیوائس پلس سروس) پر 26 فیصد تک بچانے کے قابل بنائے گا۔ جیفریز کے مطابق، ایئرٹیل 2جی فیچر فون مارکیٹ میں سب سے بڑا کھلاڑی ہے۔

 

ایسے میں ایئرٹیل کو جیو بھارت فیچر فون کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جیفریز کے مطابق، “ہم توقع  کر رہے ہیں کہ مارچ 2026  تک بھارتی کو چھوڑنے والے 2جی صارفین  کی تعداد میں مسلسل  اضافہ ہوگا۔  اس  وجہ سے مالی سال 2024 سے 2026 کے درمیان  بھارتی  کیلئے ہمارے پیشگی اندازوں میں 1-4% کی کٹوتی   ہوتی۔‘‘

Tags:

You Might also Like