Type to search

تعلیم اور ملازمت

اُردو یونیورسٹی میں یومِ اساتذہ کے سلسلے میں ویبنار

MANUU

حیدرآباد، 4 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں قومی یومِ اساتذہ کے سلسلے میں 7 ستمبر کو اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام ویبنار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج و ڈین تعلیم و تربیت نے بتایا کہ ”نئی تعلیمی پالیسی -20 کی روشنی میں اساتذہ کا بدلتا رول“ کے زیر عنوان ویبنار 7 ستمبر 11بجے دن منعقد ہوگا۔ پروفیسر چاند کرن سلوجا، ڈائرکٹر سنسکرت پروموشن فاﺅنڈیشن، نئی دہلی پہلا خصوصی لکچر دیں گی۔ ڈاکٹر عبدالکریم عبدالمجید سالار، اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاﺅں، مہاراشٹرا دوسرا خصوصی لکچر دیں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج صدارت کریں گے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے سابق اساتذہ کو تہنیت اور ان کے تاثرات پر مشتمل ویڈیو ویبنار کے دوران ویب کاسٹ کیا جائے گا۔ ویبنار کا افتتاحی اجلاس میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چینل پر لائیو ویب کاسٹ کیا جائے گا۔ اسی دوران یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ ہیش ٹیگ #ourteachersourheroes اور #teachersfromindia کا استعمال کرتے ہوئے فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 5ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پسندیدہ اساتذہ کے بارے میں اظہار خیال کریں۔

Tags:

You Might also Like