Type to search

ٹی وی اور فلم

پنکج ترپاٹھی برتھ ڈے اسپیشل : گاؤں کے ناٹک سے بالی ووڈ تک سفر

پنکج ترپاٹھی

فلمی ڈسک، 5ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی 5 ستمبر کو اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں اور ویب سیریز میں اپنی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ابھی تک فلمی اسکرین پر بہت سے کردار ادا کیے ہیں، جسے شائقین نے خوب سراہا ہے۔

انہوں نے سال 2004 میں فلم رن اور اومکارا میں ایک معمولی کردار سے ڈیبیو کیا تھا۔ اور اب تک 40 فلموں اور 60 ٹیلی ویژن شوز میں کام کرچکے ہیں۔ انہیں فلم گینگس آف واسے پور سے شہرت ملی، انہیں نیوٹن کے لیے متعد ایوارڈز ملے۔

ترپاٹھی کی پیدائش 5 ستمبر 1976 کو ریاست بہار کے گوپال گنج ڈسٹرکٹ میں ہوئی۔ انکے والد پنڈت بنارس ترپاٹھی اور ماں ہماونتی دیوی ہے- انکے والد ایک کسان ہے- ان کے چار بچوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

انہوں نے اسکولی تعلیم ڈی پی ایچ اسکول، گوپال گنج، بہار سے تعلیم حاصل کی- اسکے بعد وہ پٹنہ چلے گئے اور ہائی اسکول کے بعد انہوں نے حاجی پور کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ میں تعلیم حاصل کی۔

پٹنہ میں سات سال رہنے کے بعد وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلہ لیا۔ جہاں انہوں نے سال 2004 میں گریجویشن کیا۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے گریجویشن کے بعد ترپاٹھی سال 2004 میں ممبئی منتقل ہوئے۔

ترپاٹھی گیارہویں کلاس تک بطور کسان بھی کام کیا۔ وہ ہر سال گاؤں میں ہونے والے چھٹ پوجا ڈرامہ میں حصہ لیا کرتے تھے۔ پنکج نے اپنے گاؤں کے کئی ناٹکوں میں لڑکی کا کردار کیا تھا، انکے کردار کو ناظرین خوب پسند کرتے تھے بڑے ہونے کے بعد تھیٹر سے جڑے رہنے کے لیے پنکج رات میں ہوٹل میں کام کرتے تھے اور صبح صبح تھیٹر کرتے تھے-

پھر انہوں نے فلم رن میں اداکاری کی۔ سال 2012 میں انہیں گینگس آف واسے پور سے پیشرفت ہوئی۔ جہاں انکے کردار کی تعریف ہوئی۔

سال 2008 میں انہوں نے باہوبلی ٹی وی سیریز میں کام کیا، اور بعد میں سونی ٹی وی پر پاؤڈر جو اب نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔
کیریئر کے شروعات میں انہوں نے زیادہ تر منفی کردار ادا کیے اور وہ گینگسٹر کردار سے پہچانے لگے۔
سال 2017 میں انہیں گڑگاؤں میں لیڈر رول ملا۔

پنکج ترپاٹھی نے تامل فلم کالا سے تامل سینما میں ڈیبیو کیا، جو7 جون 2018 کو ریلیز ہونی، اسکے علاوہ وہ سال 2018 میں آئی مرزا پور ویب سیریز میں کام کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے سیکرڈ گیمز میں نظر آئے۔

انکا بالی ووڈ تک کا سفر بہت مشکلوں سے بھرا ہوا تھا۔ کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار پنکج نے کافی مشکل بھری زندگی گذاری۔

انہوں نے اپنے بھروسے اور محنت سے اپنی قسمت کو بدلا، پنکج نے کبھی مشکل وقت بھی دیکھا اور ایک کمرے میں زندگی بھی بسر کی تھی۔ لیکن آج پنکج محنت اور لگن سے انکے لاکھوں کرڑوں فینس کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

پٹنہ آکر سب سے پہلا کام پنکج نے ہندی بولنا سیکھا۔ انہیں لکھنا تو آتا تھا، لیکن بولنا صرف بھوجپوری آتا تھا۔

پنکج ترپاٹھی آج کل بالی ووڈ کا ایک مشہور چہرہ ہیں ، لیکن ایک وقت تھا جب انہیں فلمی صنعت میں اپنی جگہ بنانے کے لئے بہت جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

کالج میں رہتے ہوئے سیاست میں کافی سرگرم تھے- وہ اے بی وی پی کا حصہ تھے- کالج میں پڑھتے ہوئے پنکج کو جیل بھی جانا پڑا تھا- ایک بار وہ اپنے کالج کے طالب علموں کے احتجاج کا حصہ تھے، جسکی وجہ سے انہیں قریب ایک ہفتے جیل میں رہنا پڑا تھا-
ایک انٹرویو میں پنکج نے بتایا تھا کہ وہ 16 اکتوبر 2004 کو 46000 روپے لیکر ممبئی پہنچے تھے، اور 25 ڈسمبر 2004 تک انکی جیب میں صرف دس ہزار بچے تھے- اس دن کو یاد کرتے ہوئے پنکج نے کہا کہ وہ تاریخ کو کبھی نہیں بھولتے کیونکہ اس دن انکی اہلیہ کی پیدائش ہوتی ہے-

پنکج نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں رن، اپہرن، اومکارا، چنٹو جی، اکروش، راون، چلر پارٹی، اگنی پتھ، گینس آف وسے پور، اے بی سی ڈی، رنگریز، فقرے، انور کا عجب قصہ، غنڈے، سنگھم ریٹرن، مانجھی، مسان، دل والے، گلوبل بابا، کافی وتھ ڈی، نیوٹن، گڑگاؤں، بریلی کی برفی، فقرے ریٹرن، کالا، استری، لکا چپی، سپر 30، ڈرائیو، انگریزی میڈیم، گنجن سکسینہ جیسے فلموں میں زبردست اداکاری کی۔

انہوں نے فلموں کے علاوہ ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا جن میں زندگی کا ہر رنگ۔۔۔ گلال، پاؤڈر، سروجنی۔ایک نئی پہل جیسے شامل ہے۔ پنکج نے سیکرڈ گیمز، مرزا پور اور کریمنل جسٹس جیسے ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کا جلوہ دیکھا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا جن میں شاہ رخ خان، جیسے اسٹار ہیں-

Tags:

You Might also Like