Type to search

ٹی وی اور فلم

ویوان شاہ برتھ ڈے اسپیشل: بالی ووڈ میں ایک قدم جمانے میں کامیاب

ویوان شاہ

فلمی ڈسک،11جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ایکٹر نصیر الدین شاہ کے بیٹے ویوان شاہ آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

ویوان شاہ کی پیدائش 11 جنوری 1990 کو ہوئی- وہ ایک فلم اداکار ہے- انہوں نے سال 2011 میں 7 خون معاف سے ڈیبیو کیا-

ویوان شاہ مشہور ایکٹر نصیر الدین شاہ اور اداکارہ رتنا پاٹھک کے بیٹے ہیں- انکے بھائی کا نام عماد الدین شاہ، اور بہن ہیبا شاہ ہے- ویوان ایکٹر شاہد کپور کے کزن بھی ہے، کیونکہ ویوان کی ماں رتنا پاٹھک اور شاہد کی سوتیلی ماں سپریا پاٹھک آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

ممبئی میں چھٹی کلاس تک کی پڑھائی کے بعد ویوان شاہ نے سال 2009 میں دہرادون کے ڈون اسکول سے گریجویشن کیا تھا۔

ویوان شاہ اور ایکٹر کمل ہاسن کی بیٹی اکشرا ہاسن کافی قریبی دوست ہے۔

سال 2011 میں ریلیز ہوئی پرینکا چوپڑا کی فلم 7 خون معاف میں ویوان نے ارون کمار کا رول ادا کیا تھا- یہ انکی ڈیبیو فلم تھی-

اس فلم کو وشال بھردواج نے ڈائریکٹ اور کو-پروڈیوس کیا تھا- فلم میں پرینکا لیڈ رول میں تھی، ویوان کے علاوہ فلم میں عرفان خان، انو کپور، جان ابراہم، نیل نتن مکیش جیسے فنکار تھے-

سال 2014 میں آئی ہندی ایکشن کامیڈی “ہیپی نیو ایئر” میں ویوان نے روہن کا رول ادا کیا-اس فلم کو فرح خان نے ڈائریکٹ اور گوری خان نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا-

اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون، ابھیشک بچن، سونو سود، بومن ایرانی ، جیکی شراف اور ویوان لیڈ رول میں تھے-

سال 2015 میں آئی کرائم تھریلر فلم “بامبے ویلویٹ” میں ویوان نے ڈرائیور ٹونی کا رول ادا کیا- اس فلم کو ڈائریکٹ اور کو-پروڈکشن انوراگ کیشپ کا تھا-

فلم میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور کرن جوہر لیڈ رول میں تھے- انکے علاوہ فلم میں کے کے مینن، منیش چودھری ، سدھارتھ باسو اور ویوان سپورٹنگ رول میں تھے-

سال 2017 میں آئی ہندی رومانٹک ڈرامہ کامیڈی فلم “لاالی کی شادی میں لاڈو دیوانہ” میں ویوان نے لاڈو کا کردار نبھایا-

اس فلم کو منیش ہری شنکر نے ڈائریکٹ اور راہول اگروا نے پروڈیوس کیا- فلم میں ویوان شاہ، اکشرا ہاسن، گرمیت چودھری اور کویتا ورما اہم رول میں تھے-

سال 2020 فلم “کوٹ” میں ویوان نے موہن کا کردار نبھایا، فلم میں وہ لیڈ رول میں تھے- فلم کو اکشے دیتی اور کمار ابھیشیک نے ڈائریکٹ کیا، اور کمار ابھیشیک نے پروڈیوس کیا تھا- فلم میں ویوان کے علاوہ سنجے مشرا، سونل جھا ، ہرشیتا پانڈے جیسے فنکار نے کام کیا-

ویوان نے سال 2020 میں بی بی سی ٹیلی ویژن ڈرامہ منی سیریز ” اے سوئٹیبل بوائے ” میں ورون مہرا کا رول پلے کیا- اس سیریز کو میرا نائر نے ڈائریکٹ کیا، اس سیریز میں اداکارہ تبو، ایشان کھٹر، رسیکا دگل اور رام کپور نے کام کیا-

Tags:

You Might also Like