Type to search

فیشن

فلم ماسٹر کی اداکارہ مالویکا موہنن کا الگ اسٹائل

مالویکا موہنن اسٹائل

فیشن ڈسک، 10 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ مالویکا موہنن ان دنوں تھلاپتی وجے اسٹار فلم ماسٹر کو لیکر سرخیوں میں ہے- یہ فلم اسی مہینے 13 جنوری کو سینما گھروں میں آرہی ہے- ظاہرہ ہے، ایسے میں اس فلم کو لیکر فینس کو تفریح کرنے کے لیے پوری ٹیم مصروف ہوگئی ہے-

سال 2021 میں آنے والی ایکشن تھریلر تامل فلم ماسٹر کو لوکیش کناگجراج نے ڈائریکٹ کیا ہے اور زویئر برٹو نے پروڈیوس کیا ہے- فلم میں مالویکا موہنن ، وجے، ارجن داس، جیسے اسٹارس ہیں-

موہنن کی پیدائش 7 اگسٹ 1993 میں ہوئی- مالویکا موہنن سینماٹوگرافر کے-یو موہنن کی بیٹی ہے-

انہوں نے سال 2013 میں رومانٹک فلم پاتھم پول سے ایکٹینگ کیریئر میں ڈیبیو کیا تھا- مالویکا نے ایشان کھٹر کے ساتھ فلم یونڈ دی کلاؤڈ میں بھی اہم کردار نبھایا تھا- اس فلم میں اداکارہ کی ایٹینگ کو کافی سراہا گیا تھا-

حال ہی میں اس فلم کی لیڈ اداکارہ مالویکا موہنن نے اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے-

ان تصویروں میں مالویکا موہنن نے ملٹی پرینٹیڈ، تھائی سلٹ ڈریس میں نظر آئی- ان تصویروں کو مالویکا موہنن کا اسٹائل بالکل ٹاپ لگ رہا تھا، مالویکا موہنن اسٹائل کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔

مگر اسکے ساتھ ہی اداکارہ کی ان تصویروں نے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کی یاد دلا دی- جس میں انہوں نے کچھ دنوں پہلے ہی اپنی تصویروں سے فینس کی توجہ اپنی طرف کینچھی تھی-

 

مالویکا موہنن نے اداکارہ اننیا پانڈے کی ہی بالکل ویسے ہی ڈریس پہن کر فائٹر اسٹار اننیا پانڈے کے زبردست فیشن مقابلہ دے دیا- اننیا پانڈے نے بالکل یہی ڈریس دیوالی پارٹی کے دوران پہنا تھا- جس میں اداکارہ نے اس خوبصورت تھائی سلٹ ڈریس کے ساتھ سلور جیولری بھی پہنی تھی- ان تصویروں میں اننیا پانڈے بے حد خوبصورت لگ رہی تھی-

ملیالم اداکارہ مالویکا موہنن انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اور وہ اپنے فوٹو اور ویڈیو کو لیکر کافی سرخیاں بھی بٹورتی ہے-

سال 2017 میں آئی ہندی ڈرامہ فلم بیانڈ دا کلاؤڈز میں مالویکا موہنن نے تارا کا کردار نبھایا تھا- یہ انکی ڈیبیو ہندی فلم تھی- اس فلم ایشان کھٹر نے مالویکا کے ساتھ کام کیا تھا-

اداکارہ مالویکا نے ملیالم کے ساتھ کنڑ، تامل اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں پاتھم پول (ڈیبیو فلم)، نرنائکم (ملیالم) ، نانو متھو ورالکشمی (کنڑ)، بیانڈ دا کلاؤڈز (ہندی)، دی گریٹ فادر (ملیالم) ، اور پیٹا جیسی فلمیں شامل ہے-

Tags:

You Might also Like