Type to search

ٹی وی اور فلم

نصیر الدین شاہ کے بیٹے ویوان شاہ بنیں گے کباڑی والا”

فلمی ڈسک،24جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور اور تجربہ کار اداکار نصیر الدین شاہ اور رتنا پاٹھک کے چھوٹے بیٹے اور اداکار ویوان شاہ اپنی آنے والی فلم کباڑ:دی کوائن، میں ایک کباڑی والا کے رول میں نظر آئیں گے، ویوان شاہ نے کہا، ایک کباڑی والا کا رول نبھانے کی کوشش کرنا پرکشش عمل تھا-

ہم نے اپنے روز مرہ کی زندگی میں سڑکوں پر ہاتھ گاڑی کھینچنے والوں کو دیکھا ہے- لیکن واقعی میں ایک کباڑی والے کی بارکیوں، جسمانی اشاروں کو جاندار بنائیں کے لیے تھوڑے توجہ اور مشاہدہ کی ضرورت ہوتی ہے-

فلم کی ہدایت درواج سوامی کررہے ہیں- وہیں سوامی کے مطابق ، ویوان ایک شاندار شخص ہے، جنکے ساتھ کام کیا جائے ، سوامی نے کہا، اداکاری انکے خون میں ہے، یہ قابل ستائش ہے کہ وہ اپنے کیریئر کی شروعات میں ہی کرداروں کو لیکر تجربہ کرنے کے لیے پرجوش ہے-

وہیں ویوان شاہ کے والد نصیر الدین شاہ کے بارے میں بات کریں تو وہ حال ہی میں دیئے انٹرویو کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں، شہریت قانون کی حمایت میں انوپم کھیر کو مذاحیہ کہا، اسکے جواب میں اداکار انوپم کھیر نے ایک ٹیوٹ کیا اور اسکے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا-

Tags:

You Might also Like