Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ منداکنی اپنے بیٹے ریبل ٹھاکر کے ساتھ میوزک ویڈیو میں آئیں نظر

منداکنی ربیل ٹھاکر

منداکنی کا بیٹا بن سکتا ہے بالی ووڈ کا اگلا سپر اسٹار
رنبیر، رنویر سے بھی زیادہ ہینڈسم


نئی دہلی، 14 نومبر (اردو پوسٹ) اپنے وقت کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ منداکنی کو راج کپور کی کھوج سمجھا جاتا ہے۔ اداکارہ سال 1985 کی مقبول فلم ‘رام تیری گنگا میلی’ میں راجیو کپور کے ساتھ نظر آئیں تھی-

 

 

لوگ اس فلم میں ان کی معصومیت اور خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے تھے۔ اس فلم نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ تاہم بعد میں وہ انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔

 

 

اداکارہ منداکنی نے 27 سال بعد اداکاری میں واپسی کی۔ مداح منداکنی کے خاندان، شوہر اور بچوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو ان کے بیٹے ربیل ٹھاکر سے ملاتے ہیں-

 

 

منداکنی جلد ہی ماں او ماں ، نام کے گانے میں نظر آئیں گی۔ اس گانے میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ربیل ٹھاکر بھی نظر آئیں گے۔

 

 

 

 

منداکنی کے اکلوتے بیٹے کا نام ربیل ٹھاکر ہے۔ وہ اپنی ماں منداکنی کی طرح ہینڈسم اور معصوم ہے۔ منداکنی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے ساجن اگروال کی میوزک ویڈیو میں کام کرنے کے لیے راضی ہو گئی تھی-

ماں کے جذبات پر مبنی اس گانے میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں، جس کا ٹائٹل ‘ماں او ماں’ ہے۔

 

 

منداکنی گزشتہ 26 سالوں سے فلم انڈسٹری سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔ ایسے میں اب وہ ہدایت کار ساجن اگروال کے میوزک ویڈیو کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں۔

 

 

گانے میں موسیقی ببلی حق اور میرا کا ہے ، گلوکار رشبھ گری ہے، جبکہ ایڈیٹر عرفان اسحاق ہیں- نغمہ نگار اور ہدایت کار ساجن اگروال ہیں-

 

 

منداکنی کے فینس اداکارہ کو اپنے بیٹے ربیل ٹھاکر کے ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

 

 

آپ کو بتاتے چلیں کہ منداکنی کا بیٹا ربیل بہت ہینڈسم ہے۔ وہ دیکھنے میں بڑے ہیروز کو مات دیتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ ربیل دوسرے اسٹار بچوں کی طرح مشہور نہیں ہیں لیکن شخصیت میں وہ رنبیر اور رنویر کو سخت مقابلہ دیتے ہیں-

 

 

قابل ذکر ہے کہ منداکنی رام تیری گنگا میلی کے بعد وہ ڈانس ڈانس، لڑائی، کہاں ہے قانون، ناگ ناگین، پیار کے نام قربان، پیار کرنے کے دیکھو جیسی کئی کامیاب فلموں میں نظر آئیں۔ .

اداکارہ منداکنی آخری بار سال 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم زوردار میں گووندا، آدتیہ پنچولی اور نیلم کوٹھاری کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

 

 

سال 1990 میں منداکنی نے کاگیور ٹی. رنپوچے ٹھاکر سے شادی کرلی تھی- اس شادی سے منداکنی کو دو بچے ہیں ربیل ٹھاکر اور بیٹی ربجا انایا-

 

 

ربیل ٹھاکر اداکارہ منداکنی کی پہلی اولاد ہیں۔ منداکنی نے اپنے شوہر کے ساتھ شادی کے بعد بدھ مذہب اپنا لیا تھا۔

 

 

ربیل ٹھاکر ان اسٹار بچوں میں سے ایک ہیں جو لائم لائٹ سے دور ہے۔ وہ انسٹاگرام پر اچھی فالوونگ رکھتے ہیں- والدہ منداکنی کے کافی قریب ہیں-

 

 

ربیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں۔ اپریل 2021 میں ربیل ٹھاکر نے اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like