Type to search

ٹی وی اور فلم

جنت زبیر ٹی وی سیریل پھلوا کی اداکارہ

جنت زبیر

ٹی وی ڈسک،21مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل پھلوا میں لیڈ رول کرنے والی چھٹکی جنت زبیر اب بڑی ہوچکی ہے۔ انکا ٹرانسفرمیشن دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ جنت ٹیلی ویژن سے کچھ وقتت سے دور ہے لیکن ٹک ٹاک اسٹار بن چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر انکی  ۔ زبردست فین فالوینگ ہے، انہوں نے خود کو زبردستت گروم کیا ہے۔

جنت زبیر نے دل مل گئے سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا جس میں جنت کا رول لے کیا تھا۔ اس شو میں کرن سنگھ گرور، جینفیر وینگٹ، کرن واہی جیسے مقبول ایکٹرس نظر آئے تھے۔ جنت میوزک البم میں بھی نظر آئیں گی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اس بارے میں شیئر کیا ہے۔ یہ 26 مارچ کو ریلیز ہورہی ہے۔ جنت سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے انہوں نے اپنی خوبصورت تصویریں اور ویڈیو اپنے فینس کے لیے شیئر کیے ہیں۔

بتادیں کہ انسٹاگرام پر انکے 14.6 ملین فالورس ہیں۔ جنت انہیں تفریح کرنے کے لیے مزیدار ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔ 29 اگسٹ 2001 کو پیدا ہوئی، انکا پورا نام جنت زبیر رحمانی ہے۔ جنت گذشتہ سال 18 سال کی ہوچکی ہے۔ انہوں نے 2009 یعنی 8 سال کی عمر سے ہی ایکٹینگ شروع کردی تھی۔

بتادیں کہ جنت کا پورا نام جنت زبیر رحمانی ہے، جنت نے 2009 میں اپنا کیریئر شروع کیا لیکن سال 2011 میں کلرس ٹی وی کے پھلوا کے ذریعہ سے انہیں مقبولیت ملی۔ اسکے لیے وہ رانی مکھرجی کی فلم ہچکی میں طالب علم کے رول میں نظر آچکی ہے۔ انہوں نے فلم آگ۔ دی وارننگ، لو کا دی انڈ،تیز رفتار، میں بھی کام کیا۔  انہوں نے بھارت کا ویر پتر۔مہارانا پرتاپ میں کنور کا رول نبھایا۔

اسکے علاوہ انہوں نے کئی سیریلس میں کام کیا جن میں دل مل گئے، ہار جیت، ڈر کی سچی تصویریں، ایک تھی نائیکا، بیسٹ آف لک نکی سیزن 3، سیاست، ساودھان انڈیا، کوڈ ریڈ، میری آواز ہی پہچان ہے، اور آپکے آجانے سے  ، جیسے شو میں نظر آئی۔ اور انہوں نے کئی میوزک البم میں بھی کام کیا۔

فوٹو جنت زبیر کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like