Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں جنتا کرفیو 24 گھنٹے کا :کے سی آر کا اعلان

حیدرآباد،21مارچ(ارد پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ 22مارچ بروز اتوار کو تلنگانہ میں جنتا کرفیو 24 گھنٹے کا ہوگا ۔ انہوں نے عوامی سطح پر صبح 6 بجے سے اگلے دن 23 مارچ ، پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو کی اپیل کی ہے۔

کے سی آر نے بتایا کہ اتوار کو آٹو سرویس سے آر ٹی سی بس سرویس تک پوری طرح بند رہیں گے۔ میٹرو ریل بھی نہیں چلے گی۔کے سی آر نے عوام سے کہا کہ وہ غیر ضروری وجہ سے گھروں سے باہر نہ نکلے، ہنگامی حالات میں ہی اجازت ہوگی۔

حالانکہ وزیراعظم نے شہریوں کو 12 گھنٹے کے لیے عوامی طور پر کرفیو کرنے کی اپیل کی تھی۔ لیکن عوام کی حفاظت کے مدنظر تلنگانہ حکومت نے جنتا کرفیو کو چوبیس گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنتا کرفیو کے دوران دکانات، آر ٹی بس، آٹوز، ٹیکسی، مالس سب بند رہیں گے ۔ہنگامی حالات کے لیے ہاسپٹل، میڈکل شاپ، پٹرول پمپ کھلے رہیں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ پی ایم مودی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ملک بھر میں جنتا کرفیو کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ہے چیف منسٹر نے تلنگانہ عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہے۔

بتادیں کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے پی ایم سے بات چیت کے دوران ان سے اپیل کی ہے کہ حکومت کوروناوائرس سے متعلق جانچ کے لیے حیدرآباد میں قائم سینٹر فار سیلولر اینڈ  اینڈ مالیکیولر  بیالوجی ( سی سی ایم بی) کا استعمال کرسکتی ہے۔ یہاں برے پیمانے پر تفتیش کی جانچ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کو بتایا کہ سی سی ایم بی ایک لائف سائنس ریسرچ سنٹر ہے اور یہ مرکز کے ماتحت آتا ہے

Tags:

You Might also Like