Type to search

وائرل

ٹی وی سیریل پھلوا کی اداکارہ جنت زبیر رحمانی

پھلوا اداکارہ جنت زبیر رحمانی

وائرل ڈسک، 11 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل پھلوا میں لیڈ رول کرنے والی چھٹکی تو آپ کو یاد ہی ہوگی، چھوٹی سی عمر میں اپنی زبردست اداکاری سے سب کو دیوانہ بنانے والی بچی جنت زبیر اب بڑی ہوگئی ہے-

 

انکی تصویروں کو دیکھنے کے بعد آپ بھی انکی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پائیں گے-
رانی مکھرجی کے ساتھ فلم ہچکی میں نظر آچکی جنت زبیر کی پیدائش 29 اگسٹ 2001 کو ہوئی، انکا پورا نام جنت زبیر رحمانی ہے۔ انہوں نے 2009 یعنی 8 سال کی عمر سے ہی ایکٹینگ شروع کردی تھی۔

جنت نے 2009 میں اپنا کیریئر شروع کیا لیکن سال 2011 میں کلرس ٹی وی کے پھلوا کے ذریعہ سے انہیں مقبولیت ملی۔

اب یہ بولڈ اور گلیمرس ہوگئی ہے اور آئے دن انکی تصویریں وائرل ہوتی رہتی ہے-

ٹی وی سیریل ‘پھلوا’ میں چھوٹی بچی کا کردار جنت زبیر نے ادا کیا تھا اور اب وہ بڑی ہو گئی ہے۔ انکا ٹرانسفرمیشن دیکھ آپ دنگ رہے جائیں گے-

بتادیں کہ جنت زبیر نے دل مل گئے سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا جس میں جنت نے تمنا کا رول پلے کیا تھا۔ اس شو میں کرن سنگھ گرور، جینفیر وینگٹ، کرن واہی جیسے مقبول ایکٹرس نظر آئے تھے۔ جنت میوزک البم میں بھی نظر آئیں گی۔

جنت زبیر اب ایک انسٹاگرام اسٹار بن چکی ہے۔ جنت کے 35.5 ملین فالورز ہیں۔
جنت زبیر ٹیلی ویژن سے کچھ وقت سے دور ہے، لیکن وہ مشہور سوشل میڈیا اسٹار ہے- انکی زبردست فین فالوونگ ہے-

انہوں نے فلم آگ۔ دی وارننگ، لو کا دی انڈ،تیز رفتار، میں بھی کام کیا۔ انہوں نے بھارت کا ویر پتر۔مہارانا پرتاپ میں کنور کا رول نبھایا۔

اسکے علاوہ انہوں نے کئی سیریلس میں کام کیا جن میں دل مل گئے، ہار جیت، ڈر کی سچی تصویریں، ایک تھی نائیکا، بیسٹ آف لک نکی سیزن 3، سیاست، ساودھان انڈیا، کوڈ ریڈ، میری آواز ہی پہچان ہے، اور آپکے آجانے سے ، جیسے شو میں نظر آئی۔ اور انہوں نے کئی میوزک البم میں بھی کام کیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *