Type to search

تلنگانہ

محکمہ آرٹی سی نے خواتین اور بزرگ شہریوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹی-9 ٹکٹ متعارف

ٹی۔9 ٹکٹ

حیدرآباد، 17 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) نے دیہی اور شہری مسافروں پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور  ’پالے ویلوگو، بسوں میں سفر کرنے والی خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے ٹی۔9 ٹکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

 

 

 

بتادیں کہ کارپوریشن پہلے ہی گریٹر حیدرآباد میں ٹی۔24، ٹی6 اور ایف-24 ٹکٹ کی پیشکش کررہی ہے، پہلی بار دیہی اور شہری مسافرین کی سہولت کے لیے ٹی-9 ٹکٹ دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

ٹی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے جمعہ کو حیدرآباد میں واقع بس بھون میں ٹی-9 ٹکٹ پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ ٹکٹ 18 جون سے پالے ویلوگو بسوں کے بس کنڈکٹر کے پاس دستیاب ہونگے۔

 

 

 

ڈائریکٹر آرٹی سی نے کہا کہ روز تقریبا 15 لاکھ دیہی بسوں میں سفر کرتے ہیں۔ ان میں ذیادہ تر خواتین اور بزرگ شہری ہیں۔ ان پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے ارادے سے، محکمہ آر ٹی سی  نے دیہی بسوں میں ٹی۔9 ٹکٹ شروع کیا ہے۔

 

 

ٹی-9 ٹکٹ صرف صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کار آمد ہونگے۔ اس ٹکٹ کے ساتھ 60 کلومیٹر کے اندر سفر کرسکیں گے۔

 

 

بزرگ شہری 60 سال سے زیادہ عمر کے لیے بس کنڈکٹر کو اپنا آدھار کارڈ دکھا کر ٹی۔9 ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ کنڈکٹر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک یہ ٹکٹ جاری کریں گے۔ یہ ٹکٹ ریاست تلنگانہ میں ہی کارآمد ہونگے۔

 

 

آر ٹی سی انتظامیہ نے ٹی۔9 ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی ہے ٹول گیٹ چارج پر چھوٹ رہے گئی۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹکٹ کے ذریعے ہر شخص کو 20 سے 40 روپے کی بچت ہوگی۔

 

 

 

 

مسافرین اس ٹکٹ سے متعلق تفصیلات کے لیے ٹی ایس آر ٹی سی کے کال سینٹر نمبر 040-69440000 یا 040-23450033 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like