Type to search

تلنگانہ

ڈیوٹی پر واپس ہوئے ٹی سی آر ٹی سی ملازمین پر مہربان ہوئے کے سی آر، ہوئی وعدوں کی بارش

حیدرآباد،1ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آرٹی سی ملازمین کو ہڑتال کی مدت (52دن) کی تنخواہ بھی دینے کا بھروسہ دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے آرٹی سی ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر کی حد 60 سال تک بڑھانے کا فیصلہ لیا۔

کے سی آر نے آر ٹی سی خواتین ملازمین کو خصوصی سہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔ انہوں اہلکاروں کو اس حوالے میں ہدایت دیئے۔ سی ایم نے کہا کہ آر ٹی سی کا منافع بڑھایا جاتا ہے تو انہیں سینگارینی کی طرز پر بونس دیا جائے گا۔

وزیراعلی کے سی آر نے کہا کہ خواتین ملازمین کے ہر مسئلے کا حل کرنے کے لیے مانیٹرینگ سیل بنایا جائے گا۔ اسکے لیے سی ایم نے اہلکاروں کو ہدایت دیئے۔ خواتین ملازمین کی ڈیوٹی رات 8 بجے تک رکھنے پر توجہ دی جائے گی۔ خواتین ملازمین کے زچگی کی رخصت کو بڑھایا جائے گا۔ سی ایم نے کہا کہ مسافر ٹکٹ نہیں لیتا ہے تو اسکی ذمہ داری اب ملازمین پر نہیں ہوگی بلکہ مسافر پر ہوگی۔

سی ایم نے اتوار کو پرگتی بھون میں آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ انہیں بھروسہ دیا، میٹنگ میں ریاست کے 97 بس ڈپو کے تقریبا 750 آر ٹی سی ملازمین موجود تھے۔ انہوں نے آر ٹی سی ملازمین کی ستمبر کا تنخواہ دینے کا اہلکاروں کو حکم دیا۔

Tags:

You Might also Like