Type to search

تلنگانہ

ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر کی حد میں اضافہ

حیدرآباد،26ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کے لئے اچھی خوشخبری سنائی ہے۔ ریاستی حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 58 سال سے بڑھا کر 60 سال کرکے متعلقہ حکم جاری کردیا ہے۔

اس حکم کے مطابق آر ٹی سی میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے یہ لاگو ہوتا ہے ۔ 52 دنوں کی لمبی ہڑتال کے بعد آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ بات چیت کے دوران سی ایم کے چندرشیکھر راؤ نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا تیقین دیا تھا۔

اسی سلسلہ میں کارپوریشن کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 58 سے 60 سال کرتے ہوئے تیار کیے گئے مینڈیٹ پر وزیراعلی کے دستخط کرنے سے آرٹی سی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Tags:

You Might also Like