Type to search

تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آر کا اعلان – آر ٹی سی ملازمین جمعہ سے ڈیوٹی پر واپس آجائیں گے

حیدرآباد،29نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندراشیکھر راؤ (کے سی آر) نے آر ٹی سی ملازمین سے کہا کاہ وہ کل سے یعنی جمعہ سے ڈیوٹی پر لوٹ سکتے ہیں۔ انکے اس حکم پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کے سی آر نے کہا کہ بنا کسی شرط کے وہ ڈیوٹی پر لوٹ سکتے ہیں۔ اسطرح کے سی آر نے ملازمین کو اچھی خبر سنائی۔ جہاں ایک طرف کے سی آر نے آرٹی سی ملازمین کے لیے اچھی خبر سنائی دوسری طرف مسافرین کے لیے بری خبر سنا دی۔ انہوں نے آر ٹی سی کے نقصان کا بھرپائی مسافرین پر ڈالا۔

سی ایم نے کہا کہ فی کلومیٹر 20 پیسے بڑھانے کا فیصلہ لیا۔ یہ فیصلہ پیر سے نافذ العمل ہوگا۔ انہوں نے خانگیانے نہیں کرنے کی بات واضح کی۔ ساتھ ہی انہوں نے آر ٹی سی کو معاشی بحران سے ابھرنے کے لیے سو کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

Tags:

You Might also Like