Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری، لڑکوں سے لڑکیاں آگے

حیدرآباد،18جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جمعرات کو جاری کردیئے گئے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے انٹر بورڈ آفس، نامپلی میں سہ پہر تین بجے انٹر سال اول اور سال دوم کے امتحانات کے نتائج جاری کیے۔ انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کے نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے- جبکہ سال دوم میں لڑکوں کا 62.10 فیصد رہا جبکہ لڑکیوں کا 75.15 فیصد رہا۔ سال دوم کا کل فیصد 68.86 رہا جبکہ سال اول کا فیصد 60.1 فیصد رہا۔

 

اس سال کل 9.65 لاکھ طلباء نے امتحان میں اندراج کرایا تھا مگر 95.72 فیصد طلباء ہی امتحان میں حصہ لیا۔ ریاس کے کل 1339 مراکم پر امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ 4 مارچ سے انٹر کے امتحان شروع ہوئے اور 23 کو ختم ہوئے تھے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر نتائج جاری کیے جائیں گے۔

 

نتائج کے ڈاؤن لوڈ کرتے وقت ان کے ہال ٹکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن کی تفصیلات داخل کرنے پر نتائج جاری ہوں گے۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر رول نمبر اور تاریخ پیدائش داخل کرنے پر نتیجہ ظاہر ہوگا۔

امیدوار اپنے نتائج اس لنک کے ذریعہ دیکھ سکتے ہیں۔

 https://www.tsbie.cgg.gov.in/, http://results.cgg.gov.in/ اور http://examresults.ts.nic.in/.

Tags:

You Might also Like