Type to search

تعلیم اور ملازمت

انٹرمیڈیٹ ناکام طلبہ کامیاب قرار – آندھرا حکومت کا اعلان

ap-inter-supplementary-inter-exams-cancelled-all-students-pass

حیدرآباد20جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے انٹرسلپمنٹری امتحان منسوخ کردیئے گئے ہیں- تمام سال اول کے طالب علم کو بغیر سپلمنٹری امتحان کے پروموٹ کردیا گیا- آندھراپردیش کے وزیر تعلیم اے سریش نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی- نئے اپ ڈیٹ کے مطابق ناکام ہوئے طالب علم انٹر ریگولر امتحانات میں پاس کردیا گیا-
ایک غیر متوقع فیصلہ میں آندھراپردیش حکومت نے انٹرمیڈیٹ میں ناکام تمام طلبہ کو کامیاب کردینے کا اعلان کیا ہے۔
آج ریاست کے وزیر تعلیم اے سریش نے دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے تمام طلبا کو امتحان کے بغیر ہی کامیاب قرار دے دیا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے گزشتہ ہفتہ انٹرمیڈیٹ نتائج جاری کئے گئے اور ناکام طلبا کو سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے لئے فیس وصول کی جا رہی تھی لیکن وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے دسویں جماعت کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحان کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح انٹرمیڈیٹ میں ناکام ہونے والے تمام طلبہ کو کامیاب کردیا جا رہا ہے اور سپلیمنٹری امتحان میں ادا کی گئی فیس طلبہ کو واپس کردی جائے گی۔

 

آندھرا حکومت نے ایس ایس سی امحتان جو 10 جولائی سے 15 تک شیڈول تھے اسے منسوخ کردیا- اور دسویں کے طالب علم کو پرموٹ کردیا گیا- آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ایس ایس سی کو منعقد نہ کرنے کی تجویز دی اور تمام طلبا کو اگلی کلاس میں پرموٹ کرنے کو کہا

Tags:

You Might also Like