Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ انٹر میڈیٹ سال دوم کے سپلیمنٹری امتحانات منسوخ، تمام طلبا پاس

Intermediate

حیدرآباد،9جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حکومت تلنگانہ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی طرف منعقد ہونے والے انٹر سال دوم کے سپلیمنٹری امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور تمام طالب علم جو سال دوم میں ناکام ہوئے انہیں پاس قرار دیا گیا ہے۔

سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ سال دوم کے تقریبا 1.47 لاکھ ناکام طلباء کو پاس قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں فیل ہونے والے تمام طلبہ پاس ہوں گے۔

طلباء سے 31 جولائی کے بعد کالجوں سے میمو حاصل کرسکتے ہیں۔ دریں اثنا ، وزیر تعلیم نے بتایا کہ جو طلبا نے دوبارہ تصدیق اور تجزیہ کے لئے درخواست دی تھی ان کے نتائج کا 10 دن میں اعلان کردیا جائے گا۔ بتادیں کہ 70،000 سے زیادہ طلبا نے انٹرمیڈیٹ کے دوبارہ تصدیق اور تجزیہ کے لئے درخواست دی تھی۔

Tags:

You Might also Like