Type to search

اسپورٹس

کیرلا کرکٹ ایسوسی ایشن کا اہم فیصلہ ، 7 سال کے بین کے بعد رنجی ٹیم میں چنے گئے سری سنت

اسپورٹ ڈسک،18جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیرلا کرکٹ ایسوسی ایشن (کے سی اے) نے سات کے پابندی کے بعد ستمبر میں ریاستی رنجی کرکٹ ٹیم میں تیزگیندباز ایس سری سنت کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مئی 2013 میں دہلی پولیس نے میچ فکسنگ کے الزام میں سری سنت اور انکے دو راجستھان رائلس ٹیم کے ساتھی اجیت چنڈیلا اور انکیت چھون کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ان پر تاحیات پابندی لگا دیا تھا۔ اسکے بعد انہوں نے لمبی لڑائی لڑی جسکے بعد سال 2015 میں دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں سبھی الزامات سے بری کردیا تھا۔

سال 2018 میں کیرلا ہائی کورٹ نے بھی ان پر پابندی لگانے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو رد کردیا تھا۔ لیکن 2019 میں سپریم کورٹ نے انکے جرم کو برقرار رکھا اور بی سی سی آئی کو سزا کی مقدار کم کرنے کو کہا۔ بعد میں بی سی سی آئی نے انکی تاحیات پابندی کو سات سال تک کم کردیا تھا جو ستمبر 2020 تک ختم ہوجائے گا۔

سری سنت نے کہا، میں حقیقت میں اپنے آپ کو موقع دینے کے لیے کے سی اے کا شکرگذار ہوں، میں اپنی فیٹنس اور طوفان کو کھیل میں واپس ثابت کرونگا۔ یہ سبھی تنازعات کو ختم کرنے کا وقت ہے۔ حال ہی میں کے سی اے نے سابق تیز گیند باز ٹنو یوہانن کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔ کے سی اے کے سکریٹری سریت نائر نے کہا کہ انکی واپسی ریاستی ٹیم کے لیے اثاثہ ہوگی۔

Tags:

You Might also Like