Type to search

تلنگانہ

سبیتا اندرا ریڈی نے حیدرآباد میں انڈرپاس اور فلائی اوور کا افتتاح کیا

LHS underpass at Kamineni Junction

حیدرآباد28مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے میئر بی رام موہن کے ہمراہ جمعرات کے روز یہاں ایل بی نگر میں ایل ایچ ایس انڈرپاس اور کامینینی جنکشن کے قریب آرایچ ایس فلائی اوور کا افتتاح کیا۔

اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان (ایس آر ڈی پی) کے دوسرے پیکیج کے تحت ان دونوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔

آرایچ ایس فلائی اوور کی تعمیر 43کروڑروپئے کے صرفہ سے ہوئی ہے جبکہ انڈرپاس کی تعمیرپر 14کروڑ روپئے کا صرفہ ہوا ہے۔ کامینی میں فلائی اوور ، 940 میٹر لمبائی ہے-

ان دونوں تعمیر سے علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ 940 میٹر فلائی اوور سکندرآباد کی طرف سے اویسی ہاسپٹل اور سری سلیم  سڑک کے اطراف میں آسان بہاؤ کی سہولت فراہم ہوگی۔

جبکہ ایل بی نگر انڈر پاس 28 مئی سے ٹریفک کے لئے کھلا رہے گا۔  اسکی لمبائی 519 میٹر ہے۔