Type to search

ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک والی کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،4اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹک ٹاک کی مالیکانہ کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنے پہلے اسمارٹ فون اسمارٹسان جیانگو پرو 3 کو لانچ کردیا ہے۔

بائٹ ڈانس کایہ فلیگ شپ فون اسمارٹسان جیانگو پرو 3 سنیپ ڈریگن 855+ پروسیسر اور چار ریئر فیچر کیمرے سے لیس ہے۔ بائٹ ڈانس کے اس پہلے اسمارٹ فون میں کئی سافٹ ویئر فیچرس دیئے گئےہیں جس کےسیلفی لائٹنگ وغیرہ۔ اسکے علاوہ لاک اسکرین پر سنگل سوائپ سے ہی یوزرس سیدھے ٹک ٹاک ایپ پر جاسکتے ہیں۔

اسمارٹسان جیانگو پرو 3 کی قیمت
اسمارٹسان جیانگو پرو3 ہینڈ سیٹ کے تین ویرینٹ اتارے گئے ہیں۔ اسکا بیس ویرینٹ 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے اور اس ماڈل کی قیمت 2899 چینی یوآن (تقریبا 29000 روپے ) ہے۔ اسکے 8 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیم 3199 چینی یوآن (تقریبا 32000 روپے ہے۔ دونوں ہی ویرینٹ بلیک اور وائٹ کلر آپشن میں دستیاب ہے۔ ٹاپ ویرینٹ میں 12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ ہے جو صرف گرین ایش میتسوٹیک کلر میں ملے گا اور اس ماڈل کی قیمت 3599 چینی یوآن (تقریبا 36000 روپے) ہے۔

Tags:

You Might also Like