Type to search

ٹی وی اور فلم

ایک ولن ریٹرن کا ٹریلر جاری، کون ہیرو، کون ولن پہچاننا مشکل

ایک ولن ریٹرن

فلمی ڈسک، 1 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2014 میں آئی فلم ایک ولن نام سے فلم ریلیز ہوئی تھی جس میں سدھارتھ ملہوترا ، شردھا کپور اور رتیش دیشمکھ اہم رول میں تھے-

فلم میں سدھارتھ نے ہیرو کا رول نبھایا تو وہیں ولن کے رول میں رتیش نظر آئے تھے، یہ فلم لوگوں کو خوب پسند آئی تھی اور اب فلم کے سیکوئل کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے-

 

کہتے ہیں ہر محبت کی کہانی میں ہیرو بھی ہوتا ہے اور ولن بھی- بس نظریہ کا سارا کھیل ہے ہے کہ کسکے لیے کون ولن ہے اور کون ہیرو-

کافی وقت سے بحث میں بنی ایک ولن ریٹرن بھی اسی نظریہ پر بنی فلم ہے جسکا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کردیا گیا ہے-

ارجن کپور، تارا ستاریہ، دشا پٹانی اور جان ابراہم جیسے اسٹارس کی اس فلم کی جھلک آپ کو حیران کردے گی-
ایک ولن ریٹرن کے ٹریلر کی شروعات اسی کہانی سے ہوتی ہے جہاں پر ایک ولن کی کہانی ختم ہوئی تھی-

حالانکہ فلم پوری طرح اس سے الگ ہے اور سب سے منفرد بات یہ ہے کہ آپ پتہ ہی نہیں لگا پائیں گے کہ اس کہانی میں کون ہیرو ہے اور کون ولن-

 

ٹریلر دیکھ کر لوگوں کی جان ابراہم ولن ہے لیکن پھر اب ارجن کپور ولن کی طرح دیکھنے لگیں گے آپ سمجھ ہی نہیں پائیں گے اور ٹریلر کے کلائمکس تک آتے آتے دشا پٹانی اور تارا ستاریہ کے رنگ ڈھنگ بدلے نظر آنے لگیں گے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TARA💫 (@tarasutaria)

 

اب اس کہانی میں یہ چاروں ہی ولن ہے یا پھر معاملہ کچھ اور ہے یہ جاننے کے لیے فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا ہوگا-
فلم ایک ولن ریٹرن 29 جولائی کو ریلیز ہونے جارہی ہے- کافی وقت سے اس فلم کو لیکر بحث چل رہی تھی اور اب آخر کار فلم بن کر تیار ہے-

بتادیں کہ فلم ایک ولن ریٹرن کو موہت سوری نے ہدایت دی ہے جبکہ کہانی عاصم اروڑہ اور کنیکا ڈھلون کی ہے-
وہیں فلم کو شوبھا کپور، ایکتا کپور ، بھوشن کمار اور کرشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں- فلم میں نورا فتحی کا آئٹم گانا بھی ہوسکتا ہے-

Tags:

You Might also Like