Type to search

ٹی وی اور فلم

تلگو فلم اسٹار کرشنم راجو کی طبیعت خراب، ہاسپٹل میں شریک

حیدرآباد،14نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور سابق مرکزی وزیر کرشنم راجو(79) کچھ وقت سے نمونیا سے متاثر بتائے جارہے ہیں۔
چہارشنبہ کی رات انہیں علاج کے لیے بنجارہ ہلز کے کیئر ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے ۔ جہاں آئی سی یو میں انکا علاج چل رہا ہے۔ فی الحال انکی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما اور اسٹار کرشنم راجو اپنی اداکاری کے لیے نہیں بلکہ متحرک سیاست کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
کرشنم راجو باہوبلی یعنی پربھاس کے چاچا ہیں۔ کرشنم راجو کی پیدائش 20 جنوری 1940 ہوئی۔ انہیں کئی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اور انہوں قریب 183 فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like