Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ فلموں کی اداکارہ ایشا ربا اپنی بہترین اداکاری کے لیے مشہور

اداکارہ ایشا ربا

فلمی ڈسک، 8 مئی (اردو پوسٹ) ساؤتھ فلموں کی اداکارہ ایشا ربا اس سال اپنی آنے والی فلموں کے لیے خوب محنت کر رہی ہیں،

 

 

 

ایک خانگی میڈیا گھرانے سے بات چیت میں اداکارہ کہتی ہے کہ یہ سال میری زندگی کے لیے اچھا رہا، سیٹ پر ہونا مجھے بے مثال خوشی دیتا ہے-

 

 

ذرائع بتاتے ہیں کہ ڈائریکٹر تھرون کے ساتھ ایشا کا اگلا پروجیکٹ ملیالم ہٹ، جیا جیا جیا جیا ہائے کا تیلگو ریمیک ہے-

 

 

اداکارہ ایشا کہتی ہے میں ہمیشہ سے ایسی فلموں کی طرف راغب ہوں جو حقیقت کا آئینہ دار ہوں، اور یہ ایسا ہی ایک روجیکٹ ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eesha Rebba (@yourseesha)

 

 

ساؤتھ اداکارہ ایشا ربا کی پیدائش 19 اپریل 1990 کو تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک تیلگو گھرانے میں ہوئی- جبکہ انکی پرورش حیدرآباد میں ہوئی-

انہوں نے ایم بی اے تک پڑھائی کی- اداکارہ بنیادی طور پر تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے۔

 

 

 

اداکارہ ایشا ربا نے سال 2013 کی فلم انتھاکا منڈو آ ترواتھا ، بانڈی پوٹو (2015)، امی تھومی (2017) اور آوے (2018) جیسی فلموں میں نبھائے کردار کے لیے مشہور ہے-

 

 

 

 

 

اداکارہ ایشا نے کالج کی پڑھائی کے دوران ہی بطور ماڈل کام کرنا شروع کیا، جس کے بعد انہیں ڈائریکٹر موہنا کرشنا اندراگنتی کی طرف سے آڈیشن کا کال موصول ہوا۔

 

 

 

 

 

اداکارہ ایشا ربا نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2012 میں آئی تیلگو فلم لائف از بیوٹیفل سے کی۔

اس کے بعد وہ سال 2013 میں آئی تیلگو فلم انتھاکا منڈو آ ترواتھا میں مرکزی کردار میں پہلی بار نظر آئیں جس میں انہوں نے اننیا کا کردار ادا کیا تھا-

فلم باکس آفس پر ہٹ رہی اور ساؤتھ افریقہ میں انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول میں بیسٹ فلم کے لیے نامزد ہوئی۔

 

 

 

 

 

 

 

اداکارہ ایشا نے تیلگو فلموں کے علاوہ تامل، ملیالم زبانوں میں کام کرچکی ہیں- اداکارہ ایشا فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی قسمت آزما چکی ہے-

 

 

 

 

 

 

سال 2021 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم آہا ، پر نشر ہوئی ویب سیریز 3 رویز، نیٹ فلکس کی پتا کاتھولو، سال 2023 میں زی5 کی مایا بازار فار سیل، ڈزنی ہاٹ اسٹار کی دیا جیسی ویب سیریز شامل ہے-

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تیلگو ہیروئن ایشا ربا خوبصورتی میں نہیں بلکہ اداکاری میں اسٹار ہیروئن ہیں۔

اداکارہ ایشا کو وی. بی. انٹرٹینمنٹ ویندتھرا نے بیوٹی آف دی ایئر 2019 سے نوازا- ایشا اپنے بولڈ لک کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ ایشا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *