Type to search

بزنس

 نیتا امبانی نے دھیرو بھائی کو اپنا گورو بتایا

lاستاد امجد علی خان کی تین نسلیں این ایم اے  سی سی میں آج  موسیقی  کی روایت کو آگے بڑھائیں گے
l   گوروؤں کے احترام  کے طو ر پر این ایم اے  سی سی میں  ہورہا ہے اتسو۔ پرمپرا
l پنڈت ہری پرساد چورسیا نے بانسری اور پنڈت کارتک کمار نے ستار بجا کر سامعین کو محسور  کردیا


ممبئی، 2 جولائی 2023 (پریس نوٹ) ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے ریلائنس کے بانی دھیرو بھائی امبانی کو اپنا گرو قرار دیا۔ موقع تھا ‘پرمپرا’، جو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والا سالانہ میلہ تھا۔  گوروؤں کے احترام کے طور پر روایتی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر نیتا امبانی نے بھی ہم وطنوں کو  گورو پورنیما کی مبارکباد دی۔ نمائش کے افتتاح کے موقع پر ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے استاد پدم وبھوشن پنڈت ہری پرساد چورسیا اور پنڈت کارتک کمار اپنے شاگردوں راکیش چورسیا اور نیلادری کمار کے ساتھ موجود تھے۔

 

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں 2000 کے قریب حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، نیتا امبانی نے اپنے سسر دھیرو بھائی کو ایک سادہ دل  گورو  کے طور پر یاد کیا۔ “پپّا (دھیرو بھائی امبانی) اپنے سادہ انداز میں سوال پوچھتے تھے، کبھی کبھی میں ان سوالوں سے ڈر جاتی تھی لیکن آج مجھے لگتا ہے کہ ان سوالات نے ہی مجھے زندگی کا ڈھنگ سکھایا ہے۔

دھیرو بھائی نے مجھے ایک بڑا وژن دیا۔ مجھے سکھایا کہ ہر خواب کو نظم و ضبط اور محنت سے پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مجھے رشتوں کی قدر کرنا بھی سکھایا۔‘‘

پنڈت ہری پرساد چورسیا کاآج 85 واں یوم پیدائش بھی تھا۔ انہوں نے بانسری پر ہیپی برتھ ڈے کی دھن بجا کر اسے یادگار بنا دیا۔  سامعین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ ‘ تھری جنریشنز ۔ ون لیگیسی’ کے ساتھ روایتی جشن اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

جس میں پدم وبھوشن استاد امجد علی خان اور ان کے بیٹوں امان علی بنگش اور آیان علی بنگش کے ساتھ ساتھ استاد کے پوتے – 10 سالہ جڑواں بچے  زوہان اور عبیر علی بنگش  ایک ساتھ  آئیں گے۔

Tags:

You Might also Like