Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم قلی نمبر 1 میں کرشمہ کی چھوٹی بہن شالینی عرف کنچن کا بدل گیا لک

اداکارہ کنچن

فلمی ڈسک، 2 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1995 میں آئی فلم قلی نمبر 1 نے کامیابی کے الگ ہی جھنڈے گاڑے تھے- اس فلم میں گووندا ، کرشمہ کپور کے علاوہ ہرش اور کنچن اہم کردار میں دیکھے تھے-

فلم کا مشہور گانا حسن ہے سہانا، جب بھی آپ کو یاد آتا ہوگا، تو آپکے ذہن میں کرشمہ کی چھوٹی بہن بنی شالینی کا چہرہ ابھر آتا ہے-

فلم میں شالینی کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا نام کنچن ہے- کنچن 90 کے دہائی کی مشہور اداکارہ تھی، جو گووندا ، اکشے کمار اور سلمان خان جیسے اسٹارس کے ساتھ کام کرچکی ہے-

اداکارہ کنچن اب فلموں میں ایکٹیو نہیں ہے اور نہ ہی انکے بارے میں لوگوں کو ذیادہ معلومات ہے-

کچھ ایک فلموں میں کام کرنے کے بعد انہوں نے خود کو چمک دھمک کی اس دنیا سے الگ کرلیا تھا-

ایسے میں کنچن کی ایک لیٹسٹ فوٹو اس وقت سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں لوگ انہیں پہچان نہیں پارہے ہیں-

اس تصویر میں انکے چہرے پر عمر کا تقاضہ صاف نظر آرہا ہے- کنچن اس فوٹو میں شارٹ بالوں میں بے حد پیاری لگ رہی ہے-

اس فوٹو کے سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اس پر اپنے اپنے ردعمل دینے شروع کردیئے ہے-

بتادیں کہ 90 کے دہائی میں بالی ووڈ کی لیڈنگ اداکارہ تھی اور انہیں لوگ کافی پسند کیا کرتے تھے، حالانکہ کچھ مشہور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے باوجود وہ اپنے کیریئر میں کامیاب نہیں رہی-

ہندی فلموں میں سکہ نہیں جما تو کنچن نے ساؤتھ کی طرف رخ کیا، یہاں کی کچھ فلموں میں انہیں دیکھا گیا-

ساؤتھ کے سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ گندھاورم، انکی ہٹ فلم تھی- اسکے بعد اچانک ہی کچھ وقت بعد کنچن فلموں سے غائب ہوگئی- لیکن ان کے مداح انہیں آج بھی یاد کرتے ہیں۔