Type to search

ٹی وی اور فلم

اسپلٹس ولا 14 کی کنٹیسٹنٹ حبا ترابلیسی نے شیئر کیا اپنا درد

حبا ترابلیسی

ٹی وی ڈسک، 10 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اس وقت سوشل میڈیا پر حبا ترابلیسی کی بحث ہورہی ہے، حبا ان دنوں ڈیٹینگ ریالٹی شو اسپلٹ ولا 14 میں نظر آرہی ہے- جسے سنی لیونی اور ارجن بجلانی ہوسٹ کرتے ہیں-

 

اس شو میں اپنا پرفیکٹ میچ ڈھونڈ رہی حبا نے حال ہی میں اپنی زندگی کا ایک چونکانے والا سچ شیئر کیا ہے- حبا ترابلیسی نے بتایا کہ وہ انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوئی تھی اور انہیں اغوا کرکے بنا کھانے پینے کے تین دن تک ایک کمرے میں بند رکھا گیا تھا-

 

 

 

اسپلٹس ولا ایکس4 بھلے ہی حبا ترابلیسی کا پہلا ہندی ٹی وی شو ہے، لیکن حبا ترابلیسی بھی کئی پروجیکٹس کرچکی ہے- وہ عربی ماڈل ہے، لیکن ہندوستان میں رہتی ہے- حبا ایک فلم میں کٹرینہ کیف کی باڈی ڈبل بھی بن چکی ہے-

 

اس کے علاوہ انہوں نے ایک تیلگو فلم میں گانا بھی کیا ہے، حبا کے کیریئر اور زندگی کا سفر بہت مشکلوں بھرا رہا، جسے انہوں نے ای-ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں شیئر کیا-

 

 

 

حبا نے انڈسٹری میں اپنے سفر کے بارے میں بتایا، جب میں نے اس انڈسٹری میں شروعات کی تو بنا کسی گاڈ فادر کے کام ڈھونڈنے میں بہت مشکلیں ہوئی تھی- میں اپنی طرف سے پوری کوشش کررہی ہوں اور دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہی ہوں- مجھے یقین ہے کہ میں ایک دن کامیابی حاصل کرونگی اور اس انڈسٹری میں اپنی پہچان بناؤنگی-

 

 

حبا نے بعد میں وہ واقع شیئر کیا، جب وہ انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوئی، انہوں نے اپنی رونگٹے کھڑے کردینے والی کہانی سنائی، هبة الطرابلسي نے بتایا کہ، جب میں نے ماڈلنگ میں کیریئر بنانے کے لیے شروع شروع میں ہندوستان آئی تھی تو میرے ساتھ دھوکہ ہوا تھا-

 

یہ ایسا وقت تھا، جس نے مجھے توڑ ہی دیا تھا، میں انجانے میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوئی تھی، یہ میری زندگی کا سب سے ڈروانہ پل تھا- مجھے بری طرح ٹارچر کیا گیا- میرے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا-

 

حبا نے مزید کہا، ‘مجھے اغوا کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تھا۔ تین دن تک نہ کھانا ملا اور نہ پانی۔ لیکن میں نے اپنی ہمت نہ ٹوٹنے دی اور اس ڈراؤنے خواب سے نکل آیا۔

 

میں ذہنی اور جسمانی طور پر بہت بری طرح متاثر ہوئی تھی- میں اسپلٹس ولا کی شکر گزار ہوں کہ یہ میرے بہتر دنوں کا حصہ ہے اور یہاں سے میں صرف آگے بڑھوں گی۔

 

سنی لیون نے حبا سے کہا، ‘آپ حبا بہت مضبوط ہیں اور بہت حیرت انگیز بھی۔ میں آپ کو ہمیشہ مسکراتے دیکھتی ہوں۔ ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ کس دور سے گذری ہو-مجھے آپ پر فخر ہے کہ آپ نے اس سے لڑنے اور باہر آنے کے لیے جو ہمت دکھائی ہے-

Tags:

You Might also Like