Type to search

ٹی وی اور فلم

کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی

کٹرینہ کیف شادی

نئی دہلی، 9 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کٹرینہ کیف اور وکی کوشل بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ خبر اے این آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ مداحوں کو کٹرینہ اور وکی کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا تو اب ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔

کٹرینہ کیف اب ‘مسز کٹرینہ کیف کوشل’ بن گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، جوڑے نے آج 3.30 اور 3.45 کے درمیان سات چکر لگائے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اپنی شادی شدہ زندگی شروع کرنے سے پہلے یہ دونوں دیوی کا آشیرواد لینے اس علاقے کے مشہور چوتھ ماتا مندر بھی پہنچے تھے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

اسی کے ساتھ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کے شادی کی پہلی فوٹو بھی انٹرنیٹ پر آگئی ہے- ان تصویروں کو خود کٹرینہ اور وکی نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے-

کٹرینہ کیف فوٹو میں لال رنگ کے جوڑے میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہے- وہیں وکی کوشل بھی اپنی شیروانی میں ہینڈسم لگ رہے ہیں-

 

دونوں نے کل چار تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے- ساتھ ہی شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے اپنی نئی شادی شدہ زندگی کی شروعات کے لیے دعائیں مانگی-

ملی معلومات کے مطابق جوڑا شادی کے بعد زبردست استقبالیہ بھی دے گا، پہلا رسپشن اسی مقام پر یعنی مادھوپور کے سکس سینس بارواڑا میں 10 ڈسمبر کو ہوگا، جبکہ دوسرا رسپشن ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوگا-

آخری بار کٹرینہ سلمان کے ساتھ فلم بھارت میں نظر آئی تھی۔ 2019 کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک بھارت میں اداکارہ کی کردار نے سب نے کافی تعریف بھی کی تھی۔ وہیں اب جلد ہی کٹرینہ کیف ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ فلم سوریہ ونشی میں نظر آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like