Type to search

ٹی وی اور فلم

کرایے کے پیسے نہیں، پارٹی کرنی ہے – رتن راجپوت کا گلیمر انڈسٹری پر تبصرہ

رتن راجپوت

فلمی ڈسک، 10 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی مشہور اداکارہ رتن راجپوت نے گلیمر ورلڈ کا راز کھول کر رکھ دیا، اگلے جنم موہے بیٹیاں ہی کیجو، سے گھر گھر مشہور ہوئی اداکارہ رتن راجپوت آئے دن سرخیوں میں رہتی ہے-

پچھلے کچھ وقت سے وہ ٹی وی سے دور ہے، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ فینس سے اکثر جڑی رہتی ہے- اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے گلیمر انڈسٹری میں بڑھ رہے خودکشی کیس کے بارے میں بات کی ہے- رتن راجپوت نے ہائی اور لو کلاس کو لیکر بھی اپنی رائے رکھی ہے-

اداکارہ رتن راجپوت نے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں وہ کہتی نظر ارہی ہے کہ انڈسٹری کی جو حالت اس وقت ہے، اس پر بات کرنا ضروری ہے-

 

 

سال 2020 میں نشر ہوئے شو سنتوشی ماں میں کام کرچکی اداکارہ راجپوت کہتی ہے کہ کتنے ہی ایسے کیس ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد ہم کہتے ہیں کہ یار خودکشی تو نہیں کرنا چاہیئے تھا- یہ قدم کیوں لیا- باس، اس طرح کی خبریں ہی ہمیں اندر تک ہلا کر رکھ دیتی ہے-

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو لوگ ہائی کلاس مانتے ہیں، اسی ہائی کلاس سوسائٹی میں چھوٹے چھوٹے لوگ چمک جاتے ہیں- لو کلاس میں کھلاپن ہے، اس لیے وہ لڑیں گے ، ٹکرائیں گے لیکن کام پر فوکس بنائے رکھتے ہیں-

سال 2013 میں بگ باس کے 7 ویں سیزن میں میں نظر آچکی اداکارہ رتن راجپوت آگے کہتی ہے کہ میں پٹنہ ، بہار سے آتی ہوں، اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑی ہوں، میں نے وہ لائف دیکھی ہے، جسکے لوگ خواب دیکھا کرتے ہیں-

اس زندگی کو میں نے دور سے بھی دیکھا ہے اور قریب سے بھی- میں ہمیشہ ہی اصل لوگوں سے جڑی رہتی ہوں، جعلی لوگ مجھے پسند ہی نہیں-

اس انڈسٹری میں گھر کی دقت ہے، کرایہ دینے میں پریشانی ہے، اب چونکہ انڈسٹری ہائی فائی ہے تو ہائی کاس دیکنے کے لیے لوگ اپنی لائف اسٹائل تبدیل کرتے ہیں اور اسکے لیے قرض لیکر کام چلاتے ہیں-

اب زرا سوچ کر دیکھئے کہ ان لوگوں پر ہائی کلاس دیکھنے کا کتنا بڑا بوجھ رہتا ہے، میرے بھائی کپڑوں اور مہنگی گھڑیوں سے ہائی کلاس نہیں بلکہ اپنی سوچ سے ہوتے ہیں-

سال 2014 میں ایم ٹی وی فنا میں نظر آچکی رتن راجپوت آگے خودکش کیس پر بات کرتے ہوئے کہتی ہے کہ کئی بار اسی ہائی کلاس کے چکر میں لوگ خودکشی کرلیتے ہیں اور یہ معاملے ہمیشہ ہی بڑھتے ہیں-

گلیمر انڈسٹری میں جن لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہے، انہیں بھی میڈیا کو دیکھانے کے لیے پارٹی کرنی ہے- بھلے ہی گھر کے کرایے تک کے پیسے نہ ہو لیکن یہ تو دیکھانا ہی ہے نہ کہ میں ہائی کلاس سے ہوں- رتن راجپوت نے فینس کو بھی کسی چیز کا لوڈ نہ لینے کو کہا ہے-

 

 

بتادیں کہ اداکارہ رتن راجپوت کی پیدائش 20 اپریل 1987 کو پٹنہ میں ہوئی، رتن راجپوت نے سال 2006 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے شو راون سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا، اسکے بعد وہ رادھا کی بیٹیاں کچھ کر دیکھائے گی، اور پھر سال 2009 میں زی ٹی وی کے شو اگلے جنم موہے بیٹیاں ہی کیجو سے پہچان بنائی-