Type to search

ٹی وی اور فلم

مالویکا موہنن : موسم کا مزہ لیتے ہوئے سوئمنگ پول کی فوٹو شیئر کی

مالویکا موہنن

فلمی ڈسک،18اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملیالم فلم کی اداکارہ مالویکا موہنن اپنے انداز اور فیشن سینس سے دلوں کو جیت لیتی ہے-

حال ہی میں مالویکا موہنن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فوٹو پوسٹ کی ہے- اس تصویر میں ملیالم فلموں کی سپر اسٹار کالے بادلوں کے درمیان سوئمنگ پول میں مستی کرتی دیکھی- مالویکا موہنن کا یہ انداز فینس کو کافی پسند آرہا ہے-

مالویکا موہنن انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اور وہ اپنے فوٹو اور ویڈیو کو لیکر کافی سرخیاں بھی بٹورتی ہے-

موہنن کی پیدائش 7 اگسٹ 1993 میں ہوئی- مالویکا موہنن سینماٹوگرافر کے-یو موہنن کی بیٹی ہے-

انہوں نے سال 2013 میں رومانٹک فلم پوٹم پول سے ایکٹینگ کیریئر میں ڈیبیو کیا تھا- مالویکا نے ایشان کھٹر کے ساتھ فلم یونڈ دی کلاؤڈ میں بھی اہم کردار نبھایا تھا- اس فلم میں اداکارہ کی ایٹینگ کو کافی سراہا گیا تھا-

اس تصویر میں مالویکا ریڈ کلر کی بکنی پہن کر پول میں آرام فرما رہی ہے- حال ہی میں مالویکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور فوٹو پوسٹ کی تھی- اس تصویر میں اداکارہ کا سواگ دیکھنے لائق ہے- فوٹو میں مالویکا موہنن ریڈ کلر کے آؤٹ فٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہے- اداکارہ کی اس تصویر پر لوگ خوب کمنٹ کررہے ہیں اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

🌊 📸 @amrithakarnakardesign

A post shared by Malavika Mohanan (@malavikamohanan_) on

 

بتادیں کہ اداکارہ مالویکا  نے ملیالم کے ساتھ کنڑ، تامل اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ اداکارہ مالویکا تھلاپتی وجے اسٹارر فلم ‘ماسٹر’ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے دھنوش کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد انکے ساتھ کام کرنے کی امید کرتی ہیں- انکا پسندیدہ رنگ گلابی ہے اور وہ اکثر گلابی لباس میں نظر آتی ہے۔ اداکارہ آخری بار سپر اسٹار رجنی کانت اسٹارر پیٹا میں نظر آئی تھی۔

Tags:

You Might also Like