Type to search

ٹی وی اور فلم

کالکی کوچلین برتھ ڈے اسپیشل : اپنی مضبوط اداکاری سے بالی ووڈ میں جگہ بنائی

کالکی کوچلین

فلمی ڈسک،10 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں اپنے زبردست اور مختلف کرداروں سے جگہ بنانے والی فرنچ اداکارہ اور رائٹر کالکی کوچلین آج اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہے۔

کالکی کوچلین کی پیدائش 10 جنوری 1984 کو تمل ناڈو میں ہوئی- شہر پوڈوچیری میں فرانسیسی والدین کے یہاں پیدا ہوئی، کالکی کوچلین کی والدہ فرینکوائز آرمانڈی اور والد جوئل کوچلین ہے- اور بھائی کا نام اورئیل کوچلن ہے- وہ ایک فرانسیسی نژاد ہندوستانی اداکارہ، رائٹر اور ماڈل ہے-

انکے دادا موریس کیلکن ایفل ٹاور اور اسٹیچیو آف لبرٹی کے چیف انجینئر تھے۔ وہیں کالکی کے والد ایئرکرافٹ بنانے والی ایک فیکڑی چلاتے ہیں۔ لیکن کالکی نے اپنے لیے بالی ووڈ کا راستہ منتخب کیا۔

کالکی نے اپنی تعلیم لندن یونیورسٹی سے پوری کی تھی۔ انہیں فرنچ کے علاوہ ہندی، انگلیش اور تامل زبانوں کا علم ہے۔

کالکی کو سال 2009 میں فلم دیو ڈی میں ایکٹینگ کے بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا- انہیں ایک نیشنل فلم ایوارڈ، ایک فلم فیئر اور دو اسکرین ایوارڈ مل چکے ہیں- انکی شروعات اچھی رہی لیکن آگے جاکر وہ صرف معاون کردار ہی بن کر رہ گئی۔

کوچلین چھوٹی عمر سے تھیٹر کی طرف راغب تھی- کوچلین نے یونیورسٹی آف لندن، اور بیک وقت مقامی تھیٹر کمپنی میں کام کیا-

ہندوستان واپس ہونے کے بعد سال 2009 میں آئی فلم دیو ڈی میں چندا کے طور پر ڈیبیو کیا- اور بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا-

اسکے بعد انہوں نے سال 2011 میں آئی کامیڈی ڈرامہ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور سال 2013 میں آئی فلم یہ جوانی ہے دیوانی، میں کام کیا- اور دونوں فلموں کے لیے وہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی-

کالکی کے فلمی کیریئر کے ساتھ ہی انکی ذاتی زندگی بھی کافی اتار چڑھاؤ بھرا رہا۔ کالکی نے 30 اپریل 2011 کو دیو ڈی کے ڈائریکٹر انوراگ کیشپ سے شادی کی تھی۔

اس فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں قریب آئے تھے۔ لیکن یہ رشتہ زیادہ دن نہیں چلا۔ دو سال میں ہی دونوں الگ ہوگئے۔ دونوں نے اپریل 2011 میں شادی کی تھی اور 2015 میں طلاق ہوگیا تھا۔ بتادیں کہ انوراگ کی یہ دوسری اور کالکی کی پہلی شادی تھی۔

طلاق کے بعد کالکی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئی۔ کالکی ان دنوں ہرشبرگ کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ انہوں نے جنوری 2020 میں اپنے پہلے بچے کو بھی جنم دیا ہے۔ حالانکہ دونوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔ کالکی کوچلین نے 7فروری کو بیٹی کو جنم دیا ہے۔ اداکارہ کے ماں بننے کی معلومات سوشل میڈیا سے ہی سامنے آئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kalki (@kalkikanmani)

‘میڈ ان ہیوین’ اور ‘سیکریٹ گیمز’ جیسی ویب سیریز میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری کا جوہر دیکھایا۔ حالانکہ کالکی کا یہ سفر اتنا آسان نہیں رہا۔

یہاں تک پہچنے کے سفر میں انہوں نے زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ بھی دیکھئے۔ اداکارہ بننے کے باوجود کالکی کو انڈسٹری میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

‘دیو ڈی’ فلم ہٹ رہی، اسکے بعد کالکی کے پاس بہت کام آیا، لیکن تب وہ تھیٹر میں مصروف تھی اس لیے فلمیں نہیں کی۔ پھر لمبے وقت تک مجھے کام ملا ہی نہیں۔ لیکن ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے بعد کالکی کے پاس فلموں کی لائن لگ گئی۔

کالکی نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں لاگا چنری میں داغ، دیو ڈی، دی فلم ایموشنل اتیاچار، دیٹھ گرل ان یلیو بوٹ، شیطان، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، مائی فرینڈ پینٹو، ترشنا، شنگھائی، ایک تھی ڈائن، یہ جوانی ہے دیوانی، ہپی اینڈینگ، مارگریٹا وتھ اے اسٹرا، ویٹینگ، منترا، نیکڈ، جیا اور جیا، ربن، آزمائش، گلی بوائے، جیسے فلمیں شامل ہے-
سال 2016 میں کالکی نے فاکس لائف ٹی وی شو “کالکی گریٹ ایسکیپ کی 8 قسطوں کو ہوسٹ کیا،

سال 2018 میں ویب سیریز سموک میں وہ تارا کے رول میں نظر آئی- اس سیریز کو نیل گوہا نے ڈائریکٹ کیا،

سال 2019 میں ڈرامہ ویب سیریز میڈ ان ہیون میں فیضا کا رول ادا کیا- یہ ویب سیریز ایمیوز ویڈیو پر نشر ہوئی، اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا-

سال 2019 میں کالکی نے کرام تھریلر ویب سیریز سیکرڈ گیمز میں باتیا کا رول پلے کیا، اسی سال کالکی نفسیاتی ہارر / تھریلر “بھرم” میں الیسا کا کردار نبھایا-

Tags:

You Might also Like