Type to search

ٹیکنالوجی

ساؤنڈکور لائف ڈاٹ 2 ٹرو وائرلیس ایئربڈز لانچ

ساؤنڈکور لائف ڈاٹ

ٹیکنالوجی ڈسک،14 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امریکی کمپنی ساؤنڈکور بائی انکر نے ہندوستان میں اپنا ساؤنڈ کور لائف ڈاٹ 2 ٹرو وائرلیس ایئر بڈز کا سستا ورژن لانچ کیا ہے- اس وائرلیس ایئربڈز میں پش اینڈ گو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے- یعنی جیسے ہی آپ اسے اسکے چارجینگ باکس سے نکالیں گے، یہ آپ کو بلوٹوتھ پیرڈ ڈیوائس سے اپنے آپ ہی کنیکٹ ہوجائے گا-

اسکے علاوہ ساؤنڈکور لائف ڈاٹ 2 ٹرو وائرلیس ایئربڈز میں مونو آڈیو اور اسٹوریو کا بھی فیچر ہے- یعنی ایک ایئر بڈز کیس سے باہر نکلیں گے تو مونو پرسوئچ ہوجائے گا اور دوسرا نکالیں گے تو اسٹوریو پر اپنے آپ سوئچ ہوجائے گا- اس پر آپ کو 18 مہینے کی وارنٹی مل رہی ہے- یہ ایئربڈز بلیک فینیشنگ کے ساتھ آتا ہے- اسکی قیمت 3499 روپے ہے-

کمپنی نے اسکی بیٹری کو لیکر وائر لیس موڈ میں 20 گھنٹے کے پلے بیک وائرڈ موڈ میں 50 گھنٹے کے پلے ٹائم کا دعوی کیا ہے-
اس میں 8 ایم ایم کی ٹرپل لیئر (پرت) ڈرائیورس کا استعمال کیا گیا ہے جس سے میوزک کے دوران 40 فیصد کی لو فریکونسی اور 100 فیصد ذیادہ ہائی فریکونسی ملتی ہے- اچھی کنیکٹیویٹی کے لیے اس میں بلوٹوتھ 5.0 دیا گیا ہے-

اسکی بیٹری کو لیکر کمپنی نے 100 گھنٹے تک کے بیک اپ کا دعوی کیا ہے- اس میں فاسٹ چارجینگ دی گئی ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ صرف 10 منٹ کی چارجینگ کے بعد ان ایئربڈز کو 90 منٹ تک استعمال کرسکتے ہیں- ایئربڈز میں شاندار فیٹنگ کے لیے سیلیکون کوٹنگ دی گئی ہے-

لائف ڈاٹ 2 بلوٹوتھ ایئربڈز کی خصوصیات
ان میں فاسٹ چارجنگ ٹکنالوجی دی گئی ہے۔
کمپنی کا دعوی ہے کہ صرف 10 منٹ کی چارجینگ کے بعد ایئربڈز کو 90 منٹ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ان میں سیلیکون کوٹنگ دی گئی ہے جس سے یہ آسانی سے فٹ ہوجاتے ہیں۔
ان میں 8 ایم ایم کے ٹرپل لیئر ڈرائیور کا استعمال کیا گیا ہے جس سے میوزک کے دوران 40فیصدی کی لو فریکونسی (باس) اور 100 فیصدی ذیادہ ہائی فریکونسی (ٹریبل) ملتا ہے۔
اچھی کنیکٹیویٹی کے لئے بلوٹوتھ 5.0 دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like