Type to search

ٹی وی اور فلم

سونو سود اور ندھی اگروال کے نئے گانے “ساتھ کیا نبھاؤ گے” کا ٹیزر جاری

ساتھ کیا نبھاؤ گے

فلمی ڈسک، 4 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونو سود نے اپنے لیٹسٹ گانے ساتھ کیا نبھاؤ گے کا ٹیزر ویڈیو شیئر کیا ہے- جسکا انکے فینس کو بے صبری سے انتظار تھا-

سونو سود اور ہدایت کار فرح خان ایک بار پھر ساتھ کیا نبھاؤ گے گانے کے لیے ایک ساتھ آرہے ہیں-

اس گانے میں سونو سود اور مننا مائیکل فلم کی ادکارہ ندھی اگروال کی خوبصورت کیمسٹری فینس کے دلوں کو چھو رہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

 

سونو سود نے اس ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گانا 9 اگسٹ کو ریلیز ہورہا ہے- اس گانے کو فرح خان نے ڈائریکٹ کیا ہے- اور اسے الطاف راجہ اور ٹونی کاکڑ نے گایا ہے۔

بتادیں کہ اس سے پہلے سونو سود نے اپنے کو-اسٹار ندھی اگروال کے ساتھ اس گانے کا فرسٹ لک شیئر کیا تھا-

ٹیم کو ایک ساتھ لانے پر دیسی میوزک فیکٹری کے صدر اور ایم ڈی انشل گرگ نے کہا ” میں اس خاص گانے کے لئے ان باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ تعاون کرکے بہت خوش ہوں۔

دیسی میوزک فیکٹری کے پروڈیوس کردہ ساتھ نبھاؤ گے گانے کی شوٹنگ پنجاب میں کی گئی ہے-
اس گانے میں سونو سود ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو کہ کسان سے پولیس افسر بنتا ہے-

ساتھ کیا نبھاؤ گے گانا 90 کے دہائی کے مشہور گانے ساتھ کیا نبھاؤ گے کا ریکریڈیٹ ورژن ہے اور اسے الطاف راجہ نے انسٹاگرام پر اس گانے کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کیا اور ساتھ ہی تینوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اس گانے کا ٹیزر 5 اگسٹ کو ریلیز کیا جائے گا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

 

بتادیں کہ اداکار سونو سود پنجاب کے ضلع مونگا، لدھیانہ میں 30 جولائی 1973 کوپیدا ہوئے، انکے والد کا نام شکتی ساگر سود اور والدہ کا نام سورج سود ہے۔ سونو کی اہلیہ کا نام سونالی ہے،

سونو سود بے شک اصل زندگی میں کئی لوگوں کے لیے سپر ہیرو ہے، لیکن فلموں میں انہیں ویلن کا کردار نبھایا ہے-

انہوں نے سال 1991 میں تامل فلم کالا جھگرا سے شروعات کی تھی اور اسکے بعد کئی تیلگو فلموں میں کام کیا-

سال 2002 میں بالی ووڈ میں انکی فلم شہید اعظم، آئی اور وہ 2004 میں یووا، عاشق بنایا آپ نے، جودھا اکبر ، اور دبنگ جیسی فلموں میں نظر آئے-

کون ہے ندھی اگروال
ندھی اگروال کی پیدائش 17 اگسٹ 1993 کو حیدرآباد میں ہوئی اور ان کی پرورش بنگلور میں ہوئی۔ ہندی زبان جاننے والے مارواڑی گھرانے میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے ودیاشلپ اکیڈمی اور ودیا نیکیتن اسکول سے تعلیم حاصل کی- انہوں نے بنگلور کے کرائسٹ یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ میں گریجوشن کیا-

بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ ندھی اگروال نے 2017 میں فلم مننا مائیکل سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی- اس فلم میں ندھی کے مقابلے ڈانسنگ ہیرو ٹائیگر شراف تھے- اسکے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کچھ کمال نہیں کرپائی تھی- اس فلم کے بعد ندھی کو دو تیلگو فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا-

ندھی نے اب تک ہندی فلم منا مائیکل، تیلگو فلم ساویاساچی ، مسٹر مجنوں، آئی اسمارٹ شنکر، تامل فلم بھومی جیسے فلموں میں نظر آچکی ہے- انکی چند فلمیں زیر تکمیل ہے-

ندھی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی ایکیٹو رہتی ہے- آئے دن وہ اپنی لیٹیسٹ تصویریں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہے- انہوں نے حال ہی میں اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جنکی بڑی بحث ہوئی تھی-

Tags:

You Might also Like